السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں
کہ شوہر کو بیوی کے ساتھ بغیر اس کی مرضی کے زبردستی درندوں کی طرح صحبت
کرنی کیسی ہے
قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل محمد شاکر جموں
___________________________________________
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوھاب
شوہر کو بیوی کے ساتھ بغیر اس کی مرضی کے زبردستی درندوں کی طرح صحبت کرنا
درست نہیں
چونکہ عورت سے مباشرت کرنے سے پہلے اسے پیار الفت اور حسن سلوک کےساتھ
پیش آئیں یہاں تک
کہ اس کے ساتھ محبت کریں اور کھیل کود کرتے رہے کہ بیوی کی رغبت صحبت
مباشرت کی طرف بڑھ جائیں
۔جیسا کہ حدیث شریف ہے سیدنا امام محمد غزالی رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے
ہیں کہ
سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا مرد کو
چاہیے کہ اپنی عورت پر جانوروں کی طرح نہ کرے صحبت سے پہلے قا سد ہوتا ہے
صحابہ کرام نے عرض کیا
یا رسول اللہ وہ قا سد کیا ہے ارشاد فرمایا وہ بوس کنار اور محبت آمیز گفتگو
وغیرہ ہیں
۔ کیمیاۓسعادت صفحہ نمبر 266
عورت اگر کسی دکھ پریشانی یا بیماری میں مبتلا ہو تو اس کی صحت کا خیال کئے
بغیر ہرگز مباشرت نہ کرے
ویسے انسانیت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ دکھی یا بیمار انسان کو تکلیف نہ
دی جائے بلکہ اسے آرام اور سکون
فراہم کرے ۔حدیث شریف میں ہے ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی
اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے کہ فرماتی ہیں
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی اہلیہ کی اگر آنکھیں دکھ رہی ہوتی تو
حضور اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم ان سے مباشرت نہ فرماتے جب تک وہ تندرست نہ ہو جاتی ۔اس حدیث سے
معلوم ہوا کہ عورت کسی بیماری
یا تکلیف میں ہو تو اس کی صحت کا خیال کئے بغیر مجامعت کرنا مناسب نہیں
۔حدیث شریف میں ہے
حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں۔سب سے برا آدمی وہ ہے
جو اپنی بیوی کو ستائے ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ
تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
وہ شخص کامل ایمان والا ہے جو اپنی بیوی
کے ساتھ حسن سلوک میں اچھا ہے اور میں تم سب میں اپنی بیویوں کے ساتھ
سب سے بہتر سلوک کرنے والا ہوں۔
ترمذی شریف جلد اول حدیث 1161
حضرت امام ترمذی نے حضرت امام ابن ماجہ رضی اللہ تعالی عنہما نے ان لفظوں
کے ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد نقل کیا ہے کہ تم میں وہ بہتر ہے
جو اپنی بیوی کے ساتھ بہتر ہے اور میں اپنی بیویوں کے ساتھ تم سب سے بہتر ہو ں۔
ترمذی شریف جلد اول
شوہر کو چاہیے کے اپنی بیوی کے ساتھ خوش مجازی نرمی اور مہربانی سے
پیش آئے اور اپنے پیارے نبی کے فرمان پر عمل کرے مرد کو عورت کے ساتھ
حالت حیض میں صحبت کرنا ناجائز و حرام ہےاللہ تبارک و تعالی فرماتا ہے
۔فاعتزلو ا النساء فی المحیض ولا تقر ہو ھن حتی یطھر ن فا ذا فاتو ھن من حيث
أمر کم الله
۔تو عورتوں سے الگ رہو حیض کے دنوں میں اور ان سے نزدیک نہ کرو جب تک پاک نہ ہو
لیں پھر جب وہ پاک ہوجائیں تو ان کے پاس جاؤ جہاں سے تمہیں اللہ نے حکم دیا ۔
کنزالایمان پارہ 2 سورہ البقرہ آیت 222
یہ بھی خیال رہے کے عورت کو اگر کوئی تکلیف اور پریشانی نہیں ہے اور شوہر
اگرچاہ رہا ہے تو ایسی صورت میں اپنے شوہر کا دل نہ دکھائے ۔حدیث شریف
میں ہے۔ایک شخص نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ بہترین
عورت کی پہچان کیا ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
التی تطیعه اذا امر۔یعنی جو عورت اپنے شوہر کی عزت و فرمانبرداری کرے
۔نسائی شریف
حدیث شریف میں ہے ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت
ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت میں سب سے
بہتر وہ عورتیں ہیں جو اپنے شوہر کے ساتھ اچھا سلوک کرتی ہیں ایسی عورت کو
ایسے ہزار شہیدوں کا ثواب ملتا ہے جو خدا کی راہ میں صبر کے ساتھ شہید ہوئے
ان عورتوں میں سے ہر عورت جنت کی حوروں پر ایسی فضیلت رکھتی ہے
جیسے مجھے یعنی حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو تم پر فضیلت حاصل ہے۔
غنیتہ الطالبین صفحہ 201 فرید بک سٹال اردو بازار لاہور
واللہ اعلم
کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ اننڈیا۔
اصح الجواب۔فقیرمحمد۔اسماعیل خان امجدی قادری۔رضوی ارشدی عفی عنہ گونڈہ پوپی انڈیا ۔۔۔۔۔۔
الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی۔قادری رضوی عفی عنہ بلرام پوری انڈیا۔۔3/2/2021--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں