وہ کون صحابی رسول ہیں جن کے سر پر خود حضورﷺ نے عمامہ سجایا تھا؟




السلام علیکم رحمۃ اللہ علیہ و برکاتہ سوال اس صحابی کا نام کیا جن کے سر پر خود ہمارے نبیﷺ نے عمامہ سجایا تھا علماء کرام رونمائی فرمائیں فقط سلام 
المستفتی عبداللہ مصطفائی فیضی کچھ گجرات
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
وعلیکم السـلام ورحـمتہ اللہ وبــرکاتہ 
الجواب اللهم ہدایة الحق والصواب
امام محمد بن سعـد متوفی ۲۳۰ھ لکھتے ہیں، سریة عبـد الرحمن بن عوف الی دومة الجندل فی شعبان سنة من مهاجر رسول اللهﷺ قالو ادعا رسول اللهﷺ عبـد الرحمن بن عوف فقاعدہ بین یدیه وعممه بیده وقال اغر بسم الله وفی سبیل الله من کفر بالله لاتغل ولا تغدو ولا تقتل ولیدا (ترجمعہ) شعبان ۶ہجـری میں حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سریہ دومتہ الجندل ہوا حضـورﷺ نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلایا اپنے سامنے بٹھایا اپنے ہاتھ سے عمامہ باندھـا فرمایا کہ اللہ کے نام کے ساتھ اللہ کے راستے میں جہاد کرو جو اللہ کے ساتھ کفر کرے تم اس سے اس طرح لڑو کہ نہ تو خیانت کرو اور نہ بدعہدی کرو اور نہ کسی بچے کو قتل کرو، طبقات الکبریٰ ابن سعـد سریہ عبدالرحمن بن عوف الی دومتہ الجندل جلد2 صفحہ89،بحوالہ فضائل عمامـہ صفحہ 54/55 

واللہ ورسولہ اعلم باالصواب
کتبہ گدائے حضور تاج الشریعہ 
محمد عارف رضوی قادری 

الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ 

 (۱۹)  ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۵) دسمبر ٠٢٠٢؁ء بروز سنیچر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...