جس کا تعلق جماعت اسلامی سے ہواس کےساتھ لڑکی کا نکاح کرنا کیساہے؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
السوال  کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس کا تعلق جماعت اسلامی سے ہواس کےساتھ  لڑکی کا نکاح کرنا کیساہے  جواب عنایت فرمائیں تو نوازش ہوگی
 المستفتی پرویز عالم  پراناتکیہ پوسٹ انٹییا تھوک گونڈہ یوپی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
وعلیکم السـلام ورحـمتہ اللہ وبــرکاتہ 
الجواب اللهم ہدایة الحق والصـواب
مودودی اور ان کی جماعت اسلامی کا شمار دیوبندی فرقے میں ہوتاہے مگریہ لوگ دیوبندیوں سے بھی دو ہاتھ بد عقیدگی میں آگے ہیں یہ بھی دیوبندی ہی کہلاتے ہیں مگر دیوبندی بھی اندرونی طور پر ان سے بیزار ہیں لیکن بد عقیدگی میں سب ایک ہی تھالی کے چٹّے بٹّے ہیں ۔مودودی کو اسکو کمزور یاں ہی کمزور یاں نظر آتی ہے اللہ تعالیٰ سے لیکر ہر نبی صحابی اور ولی اللہ کی شان میں نکتہ چینی کی ہے، مودودی کی عقائد، عقیدہ:- نبی ہونے سے پہلے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے  بھی ایک بڑا گناہ ہوگیا تھا کہ انہوں نے ایک انسان کو قتل کردیا،بحوالہ :رسائل و مسائل ص 31،عقیدہ:- خدا کی شریعت میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے ۔۔جس کی بناء پر اہل حدیث حنفی ،دیوبندی ،بریلوی ،سنی وغیرہ الگ الگ اُمتیں بن سکیں یہ اُمتیں جہالت کی پیدا کی ہوئی ہیں،خطبات ص 82،عقیدہ:- قرآن مجید نجات کے لئے نہیں بلکہ ہدایت کے لئے کافی ہے،بحوالہ:تفہیمات ص 3211،عقیدہ:- میں نہ مسلک اہل حدیث کو اس کی تمام تفصیلات  کیساتھ صحیح سمجھتا ہوں اور نہ حنفیت کا یا شافعیت کا پابند ہوں،رسائل و مسائل ص 235،حضرت مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں، مودودی، تبلیغی، غیر مقلد حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کی وجہ سے کافر، مرتد ہیں ایسے کہ جو ان کے کفریات پر مطلع ہوکر انھیں کافر نہ مانے وہ کافر ہے جو لوگ ان جماعتوں کی تائید ان کے کفریات میں  کرتے ہیں یا ان کو مسلمان سمجھ کر ان کے ساتھ ربط،ضبط رکھتے ہیں تو بلا شبہ سنی مسلمان نہیں، قرآن مجید میں ہے اِنَّکُمۡ اِذًا مِّثۡلُہُمۡ ؕ بیشک تم بھی انھیں جیسے ہو. اور اگر کوئی شخص ان جماعتوں کے افراد کو کافر، مرتد جانتا ہے پھر بھی ان سے ربط، ضبط رکھتا ہے تو وہ فاسق و فاجر ہے، فتاویٰ شارح بخاری  جلد3 صفحہ 22، مذکورہ عقائد سے بالکل ظاہروباہرہے کہ جماعت اسلامی کے عقائد خالص کفری ہیں لہذا ان کے ساتھ نکاح کرنا ناجائز وحرام ہے، حدیث شریف میں ہے، ایاکم و ایاھم لا یضلونکم ولایفتنو نکم ان مرضوا فلا تعودوھم وان ما توا فلا تشھدوھم وان لقیتموھم فلا تسلموا علیھم ولا تجا لسوھم ولا تشاربوھم ولا تؤاکلوھم ولا تنکحوھم ولا تصلوا علیھم ولا تصلومعھم، یعنی بد مذہب سے دور رہو اور انہیں اپنے سے دور رکھو کہیں تمہیں گمراہ نہ کردیں کہیں وہ تمیں فتنہ میں نہ ڈال دیں اگر وہ بیمار ہو تو انکی عیادت نہ کرو اور اگر وہ مرجائے تو انکے جنازے میں شرکت نہ کرو اور اگر ان سے ملاقات ہو تو انہیں سلام نہ کرو اور انکے پاس نہ بیٹھو اور انکے ساتھ پانی وغیرہ نہ پیو اور کھانا نہ کھاؤ اور شادی بیاہ نہ کرو اور انکے جنازے کی نماز نہ پڑھو اور انکے ساتھ نماز نہ پڑھو، یہ حدیث شریف،  مسلم ، ابوداؤد ، ابن ماجہ عقیلی اور ابن حبان کی روایات کا مجوعہ ہے

واللہ ورسولہ اعلم باالصـواب
کتبہ گدائے حضـور تاج الشـریعـہ 
محمد عـارف رضوی قـادری 


الجواب صحیح والمجیب نجیح  فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ بلرام پوری

 (۱۹)  ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۵) دسمبر ٠٢٠٢؁ء بروزسنیچر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...