جاہل کے پیچھے عالم کی نماز ہوگی یا نہیں؟

  

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ کیا کسی عالم کی نماز جاہل کے پیچھے ہوگی یا نہیں حوالے کے ساتھ جواب دیں مہربانی ہوگی فقط والسلام
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
کسی بھی عالم دین کی نماز جاہل کے پیچھے نہیں ہو سکتی ہےجاہل گنوار کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے جیسا کہ حضور اعلی حضرت عظیم البرکت تحریر فرماتے ہیں جاہل کے پیچھے نمازمکروہ  تحریمہ اور بعض کے پیچھے مکروہ تحریمہ اوربعض کے پیچھے مکروہ تنزیہی یعنی اہل بدعت اور وہ جاہل جو قراء ت توڑے اور ادھ کٹ حرفوں سے پڑھے،ان کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمہ ہوتی ہے حضرت محمد صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا، من احدث فی امرنا ھٰذا الیس منہ فہورد یعنی جس شخص نے نئی بات نکالی اپنی طرف سے بیچ دین میں ہمارے کے جو کہ کتاب و سنت سے ثابت نہیں ہے۔(مراد اس سے بدعت سیئہ ہے)پس وہ شخص یعنی بدعتی مردود ہے۔اس کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی ادا ہوگی۔فتاویٰ رضویہ جلد ٢٩ صفحہ ٦٢٣ (623)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ 

الجواب صحیح و المجیب نجیح 
کریم اللہ رضوی عفی عنہ 

 (۱۵)  ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۲) دسمبر ٠٢٠٢؁ء بروز بدھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...