خالہ کی نواسی سےنکاح کرنانیزعبادت خانہ میں جمعہ قائم کرناعندالشرع کیساہے؟

  

اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہ وَبَرَڪَاتُہْ

الـســــوال
سوال زید اپنی خالہ  کی لڑکی کی لڑکی سے شادی کر سکتے ہیں برائے کرم جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا*دوسرا.... سوال شہر احمد آباد میں چند سالوں سے ایک عبادت خانہ میں چار وقت کی نماز ہوتی ہیں اب اس عبادت خانہ میں جمعہ قائم کردیا اس عبادت خانہ میں جمعہ قائم کر نا کیسا جبکہ اس عبادت خانہ کے پانچ منٹ یا دس منٹ دوری دو مسجدیں ہیں  اسمیں جمعہ قائم ہے برائے کرم شریعت مطہرہ کے مطابق جواب عنایت فرمائیں نوٹ.. جتنا جلدی ہوسکے جواب فرمائے کرم ہوگا*السـائل  محمد عبد القادر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ

_الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب_l
 (١)خالہ کی بیٹی کی بیٹی سے نکاح جائز ہے،قال تعالٰی وَاُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَذٰلِکُمْ الله تعالٰی نے فرمایا ان کےسوا تمھارے لیے حلال قرار دی گئی ہیں القرآن ٤/٢٤
 وہ کہ ماں باپ کے سوا اور جن کی اولاد سے یہ شخص ہے جیسے دادا،دادی،نانا،نانی کتنے ہی اوپرکے ہوں ان کی خاص اپنی اولاد جیسے اپنیپھوپھی خالہ یا اپنے ماں یا دادا یا دادی یا نانا یا نانی کی پھوپھی خالہ،ان لوگوں کی اولاد کی اولاد حرام نہیں جیسے پھوپھی کی بیٹی یا خالہ کی بیٹی،((فتاویٰ رضویہ جلد١١ص۔٤٧٨))(٢)رہی بات جمعہ کےقیام کی تواس کےلئےشرائط جمعہ کاپایاجاناضروری ہے جیساکہ درمختار میں ہے
یشترط لصحتھا سبعۃ اشیاء الاول المصر وفناء ہ والثانی السلطان اومامورہ باقامتھا ,جمعہ کی صحت کے لئے سات٧ اشیاء کا ہونا شرط ہے پہلی شہر اور فناءِ شہر ، دوسری خودبادشاہ یا وُہ شخص جس کو بادشاہِ وقت نے جمعہ قائم کرنے کی اجازت دی ہو,,درمختار باب الجمعۃ مطبوعہ مطبع مجتبائیدہلی ١/١٠٩ان کےعلاوہ اوردیگرشرائط جیسے ظہرکاوقت ہونا،خطبہ کانمازسےپہلےہونا،جماعت کاہونا اوراس کے لئے امام کےعلاوہ تین لوگوں کاہونا،اذن عام۔جب کسی قریہ کے لوگ ایك مسجد میں جمع ہوں اور وہ مسجد انکے لئے ناکافی ہو تو ان کے لئے جامع مسجد بنائی جائے اور وہاں کوئی ایسا شخص مقرر کیاجائے جو انھیں جمعہ پڑھائے۔بدائع الصنائع فصل فی بیان شرائط الجمعۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١/٢٥٩
((فتاوی رضویہ جلد٦ص٣٦٢))
اللہ تعالی کا گھر جتنا چاہو اباد کرو کوئی دقت نہیں*
وَاللّٰــــهُ تعـــالــی اَعـــلَمُ بِــالصَّــــوَاب

کتبـــــــــــــــــــــــــہ
 فقـــیر محمــــــــد امــتـیـاز قـمـر الـقــادری رضـــوی الامجــــدی مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی* گــریـڈیــہ جـھـار کـھـنـڈ*

 الـجـواب صـحـیــح*فقـــیر محمد ابراہیم خان قادری امجدی صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والــنورنی بلرامپوری  

 (١٢)  ذی القعدہ ۱۴۴۱؁ھ مطابق (٤) جولائی ٠٢٠٢؁ء بروز  سنیچر*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...