السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ علماء کرام کی بارگاہ میں سوال عرض یہ ہے کہ دو بلی ایک ساتھ کنویں میں گری ایک زندہ ہے اور دوسری مر گئی اب اس کنویں کا پانی کا کیا حکم ہے
السائل محمد اسلام قادری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوہاب، ایک بلی گر کر مر گئی دوسری زندہ ہے تو کنویں سے صرف 40، چالیس سے 60۔ساٹھ ڈول تک نکالا جائےاور اگر پُھول جائے یا پھٹ جائے کل پانی نکالا جائے۔ جیسا کہ حضور صدر شریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں،
، مرغی، بلّی گِر کر مرے تو چالیس ۴۰ سے ساٹھ ۶۰ تک،
دو ۲ بلّیاں مر جائیں تو سب نکالا جائے،،
بہار شریعت ح، دوم،صفحہ 339،،
ہاں اگر دو بلیاں گر گئیں اور اس کے منہ میں خون لگا ہوا تھا تو اگرچہ ایک ہی مری مگر کل پانی نکالا جائے گا،
واللہ أعلم
محمد امتیاز قمر امجدی عفی عنہ ،خطیب و امام جامع مسجد رضانگر کھاکھی پیپر گریڈیہ جھارکھنڈ