السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
السوال علماء کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ سرکار غوث اعظم کی کتنی اولاد تھیں اور کتنی بیویاں قرآن و حديث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی محمد خالد رضا نانپارہ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
(ازواج مکرمات رحمھم اللہ تعالی) اور ان کے اولاد کتنے تھے تاریخوں کے حوالے سے پتہ چلتا ہے جیسا کہ حضور فیض ملت شمس المصنفین حضرت علامہ مفتی ابو الصالح تحریر فرماتے ہیں شیخ الصوفیہ حضرت شیخ شہاب الدین عمر سہروردی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب (عوارف المعارف) میں لکھا ہے کہ حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ میں ایک مدت سے نکاح کرنے کا ارادہ کرتا تھا لیکن تضیع اوقات کے خوف سے باز رہا بلاآخر تقدیر الہی سے میرے لئے نکاح کرنے کے اسباب بنے تو یکے بعد دیگرے میں نے چار شادیاں کیں سوانح غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ صفحہ ٣١ آپ کی مقدس بیویاں سرکار بغداد نے چار عورتوں کو اپنی زوجیت سے مشرف کیا جن کے یہ نام ہیں۔( ١) بی بی مدینہ (٢) بی بی صادقہ (٣) مومنہ (٤) بی بی محبوبہ ۔ یہ چاروں بیویاں صالحات اور آپ کے فیض و برکت سے باکرامت تھیں آپ کی اولاد تاریخ کی مختلیف کتب کے مطالعہ کا حاصل یہ ہے کہ آپ کے 49 بچے پیدا ہوئے جس میں بیس صاحبزادگان اور باقی صاحبزادیاں تھیں مشہور فرزندوں کے اسماء گرامی یہ ہیں، سید عبدالوہاب ، سید عبدالرزاق، سید عبدالعزیز، سید محمد یحییٰ، سید محمد موسی، سید عبدالخالق، سید عبداللہ، سید عبدالجبار، سید محمد عیسی، سید محمد ابراہیم، سید یوسف، سید عبدالغفار، سید عبد الرؤوف، سید عبدالغنی، سید صالح، سید محمد
، تاریخ الاولیاء جلد اول صفحہ ٥٤
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ
الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ بلرام پوری
(۱۴) ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۳۰) ستمبر
٠٢٠٢ءبروز اتوار
_______________________________

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں