السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال نماز جنازہ دو مرتہ ہوسکتی ہے یا نہیں
المستفتی محمد اعجاز عالم
__________________________________
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے جب ایک بار نماز جنازہ ہوگی تو پھر اسے دوبارہ پڑھنا جائز نہیں اگرچہ نماز جنازہ دعا ہے لیکن بہ ہیت مخصوصہ ایک بار دعا ہو جانے کے بعد جس سے نماز جنازہ کہتے ہیں پھر پھر اسی طریقہ پر دوبارہ دعا جائز نہیں فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ ١٦٣ میں ہے ان صلی علیہ لو لی لم یجز لا حد ان یصلی بعدہ اور اعلی حضرت عظیم البرکت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں نماز جنازہ کی تکرار ہمارے ائمہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کے نزدیک تو مطلق ناجائز نامشروع ہے مگر جب کے اجنبی غیر احق نے بلا اذان وبلا متابعت ولی پڑھ لی ہو تو ولی ادا کر سکتا ہے فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ ٣٥ اور حضور صدر الشریعہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ جنازہ کی دو مرتبہ نماز ناجائز ہے سوا اس صورت کے کہ غیر والی نے بغیر اذان ولی پڑھائی بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ١٥٦
ماخوذ فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول صفحہ ٢٧٣
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ
الجواب صحیح و المجیب نجیح
کریم اللہ رضوی عفی عنہ
(۱۵) ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۲) دسمبر ٠٢٠٢ء بروز بدھ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں