مرد کو ایک سے زیادہ انگوٹھی پہننا کیسا ہے؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

السوال حضرت ایک  سے زیادہ انگوٹھی پہننا کیسا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں ارسال فرمائیں

المستفتی محمد شہزاد

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

مرد کو زیور پہننا مطلقاً  حرام ہے، صرف چاندی کی ایک  انگوٹھی پہننا جائز ایک سے زائد پہننا حرام ہے،
جیسا کہ بہار شریعت میں بحوالہ در مختار ردالمحتا ہے "

مرد کو زیور پہننا مطلقاً حرام ہے، صرف چاندی کی ایک انگوٹھی جائز ہے، جو وزن میں   ایک مثقال یعنی ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو اور سونے کی انگوٹھی بھی حرام ہے، (بہار شریعت حصہ 16/ انگوٹھی اور زیور کا بیان:  مسئلہ, 1)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
الجواب صحیح و المجیب نجیح
کریم اللہ رضوی عفی عنہ

(۱۵)  ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۲) دسمبر ٠٢٠٢؁ء بروزبدھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...