کچھ دنوں کے بعد قبر ٹوٹ جائے تو اندر سے تخت وغیرہ نکال کرپہلے کی طرح قبر تیارکرناکیساہے



السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مردے کو دفنانے ہوئے چودہ دن ہو گئے اب اس کی قبر ٹوٹ گی اور تختے قبر کے اندر چلے گئے اب وہ تختے اور مٹی قبر سے باہر نکال کر دوبارہ پہلے کی طرح قبر تیار کرنی جائز ہے یا نہیں اگر نہیں تو اس قبر کو کیسے بند کیا جائے
علمائے کرام جواب عنایت فرمائیں
سائل محمد شاکر جموں
___________________________________

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مستفسرہ میں قبر کی اندرونی حصے سے کوئ اشیاء نکالی نہ جائے گی ہاں مقبرے کے باہری حصے سے مٹی ڈال کر برابر کر دے۔اور اگر قبر ٹوٹنے کی وجہ سے مردے کی ہڈیاں نظر آتی ہے تو ضروری ہے کہ اسے دفن کر دے 
 فتاویٰ رضویہ میں ہے۔ایں حرام ست، بعد از دفن کشودن حلال نیست، و نقل بمسافتِ بعیدہ روانیست، 
یہ حرام ہےدفن کےبعدکھولنا جائز نہیں اور دور مسافت تک لےجانابھی روا نہیں اور خدائے برتر خوب جاننے والا ہے۔نیز فرماتے ہیں
اُن ہڈیوں کودفن کرناواجب ہےاور قبر میّت کےگرد پکی نہ ہو اوپر سے پکی کرسکتے ہیں۔
جلد 9 صفحہ 406
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ
الجواب صحیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ بلرامپوری
8/1/2021/

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...