غصے کی حالت میں اپنی بیوی کو تین طلاق دیا اور بعد میں اپنے محلے کی مسجد کے امام سے مسٔلہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ تین طلاق نہیں ہوئی



*السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین  مسٔلہ ذیل میں کہ_*
_زید نے غصے کی حالت میں اپنی بیوی کو تین طلاق دیا اور بعد میں اپنے محلے کی مسجد کے امام سے مسٔلہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ تین طلاق نہیں ہوئی اور دونوں میاں بیوی ساتھ رہنے لگے ٦ / سال کاعرصہ ہوااس_ _درمیان ایک بچی پیدا ہوئی اور دوسرے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے_
_فی الحال ایک مولانا صاحب سے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کہا طلاق واقع ہو گئی تم لوگ حرام کام ‌کررھےہودونوں میاں بیوی الگ ہو جاؤ_
_اب اگر میاں بیوی ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو ازروئے شرع کیا صورت ہوگی اور امام صاحب نے جو غلط مسئلہ بتایا ان پرکیا حکم نافذ ہوگا_
_قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل جواب مرحمت فرمائیں کرم ہوگا_
_سائل_۔  *ناچیز محمد خالد رضا رضا نگر*
____________________________________
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب 
صورت مستفسرہ میں طلاق ہوگیا بغیر حلالہ کے دونوں کا ایک ساتھ رہنا ناجائز وحرام ہے کہ یہ خالص زناہے اگر اسلامی حکومت ہوتی تو دونوں پر حد جاری کیاجاتا اب حکم یہ ہے کہ دونوں فوراً جدا ہوجائیں انہیں علانیہ توبہ واستغفار کرایا جائے پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کی تاکید کی جائے میلاد شریف قرآن خوانی کرنے غرباء ومساکین کو کھانا کھلانے مسجد میں چٹائی وغیرہ دینے کی تلقین کی جائے کہ نیکیاں قبول توبہ میں معاون ہوتی۔
ھکذا فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ ٣٠٩
اب اگر دونوں ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو عورت کسی سنی صحیح العقیدہ سے نکاح کرے اور وہ اس کے ساتھ ہمبستری وغیرہ کرے اس کے بعد شوہر ثانی طلاق دے یا فوت ہوجائے پھر عورت عدت گزار کر شوہر اول سے نکاح کرسکتی ہے
سوال سے ظاہر ہے کہ عورت حمل سے ہے اس لئے جس سےوہ نکاح کرے گی بعد وضع حمل ہی وہ ہمبستری کرسکتا ہے
رہی بات جس مولوی نے غلط مسئلہ بتایاہے اس پر لازم ہے کہ توبہ واستغفار کرے اور آئندہ بغیر علم کے مسئلہ نہ بتانے کا پکا عہد کرے
حدیث شریف میں من افتی بغیر علم کان اثمہ علی من افتاہ ومن اشار علی اخیہ بامر یعلم ان الرشد فی غیرہ فقد خانہ(رواہ ابوداؤد)
مشکوۃ شریف کتاب العلم حدیث نمبر٢٣٠
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی گریڈیہ جھارکھنڈ الجواب صحیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ
3/1/2021/اتوار

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...