اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ
الســـــــــــــوال اج کل کچھ لوگ کہ رہے ہیں کے جب آپ صلی الله علیہ وسلم پر وحی آتی تو آپ کے چہرے کا رنگ اڑ جاتا تھا اس پر رہنمای کر دے ۔
الســائــل,: ۔ محمد شہریار_
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ
الجوابـــــ بــعون الملڪ الوالھابـــــ
روایت ہے جناب عائشہ سے کہ حارث ابن ہشام نے ۱؎ رسول الله صلی الله علیہ و سلم سے پوچھا عرض کیا یارسول الله صلی الله علیہ و سلم آ پ پر وحی کیسے آتی ہے ۱؎ تو رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ کبھی تو میرے پاس جھانج کی سی جھنکار آتی ہے۳؎ وہ مجھ پر بہت گراں ہوتی ہے۴؎ تو وہ مجھ سے ختم ہوتی ہے حالانکہ میں نے اس سے وہ یادکرلیا ہوتا ہے ۵؎ جو اس نے کہا اور کبھی میرے سامنے فرشتہ مرد کی شکل میں آتا ہے مجھ سے بات کرتا ہے ۶؎ جو وہ کہتا ہے محفوظ کرلیتا ہوں۷؎ جناب عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضور انور کو دیکھا کہ آپ پر سخت ٹھنڈے دن میں وحی نازل ہوتی تھی تو ختم ہوتی تھی اس حالت میں کہ آپ کی پیشانی پسینہ سے نچڑتی ہوتی تھی ۸؎ (مسلم،بخاری)
وحی الٰہی ہے۔
یعنی قدرتی طور پر وہ مجھے یاد بھی ہوجاتی اور میں اس کا معنی مقصد مطلب اسرار سب کچھ سمجھ بھی لیتا ہوں،یہ حدیث اس آیت کی تفسیر ہے"اِنَّ عَلَیۡنَا جَمْعَہٗ وَ قُرْاٰنَہٗ"حتی کہ فرمایا "ثُمَّ اِنَّ عَلَیۡنَا بَیَانَہٗ"یہ سارے کام رب تعالٰی کے ذمہ کرم پر تھے۔
چنانچہ اکثر حضرت جبریل دحیہ کلبی کی شکل میں آتے تھے،کبھی اجنبی شخص کی شکل میں،کبھی دوسرے لوگ بھی انہیں دیکھتے تھے کبھی نہیں مگر آواز سنتے تھے۔خیال رہے کہ فرشتے لڑکوں کی شکل میں صرف حضرت لوط علیہ السلام کے پاس آئے وہ بھی ایک بار اور کبھی عورتوں کی شکل میں نہ آئے۔یہ بھی خیال رہے کہ اگر فرشتے وحی لے کر نہ آئیں کسی اور مقصد کےلیے آئین تو ممکن ہے کہ نبی اولًا انہیں نہ پہنچانیں جیسے ابراہیم علیہ السلام فرشتوں کے لیے بھنا بچھڑا گھر میں سے لےکر آئے تھے انہیں مہمان سمجھ کر مگر یہ ناممکن ہے کہ فرشتہ وحی لائے اور نبی نہ پہچانیں کہ اس صورت میں وحی مشکوک ہوجاویں گی،انہیں یقین ہوتا ہے کہ یہ فرشتہ ہے اور جو کچھ کہہ رہا ہے وہ وحی الٰہی ہے۔
مراۃ المناجیح جلد ٨حدیث ١٠٢
ان دلائل سے واضح ہے کہ نزول وحی کےوقت خشیت ربانی سےآپ پسینہ پسینہ ہوجاتےپرچہرےکارنگ اڑنےکےبارےمیں کوئی روایت فقیرکےنظرسےنہیں گزری
وَالــلّٰـہُ اَعْــلَمُ بِـــاالصَّـــــوَابـْــــ
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ فـقــیـر مـحــمـد امتـیـازقــمـررضــوی امـجـــدی عـفی عنــہ گــریڈیـہ جھـار کھنـڈ
الجوابــــــ صحیح
فــقیر مــحـمد ابـراہــیم خـان امـجــدی قــادری رضــوی عــفی عــنـہ بـلرامپـــوری
الجوابــــــ صحیح
فقیــــر محمـــــد اسمــــاعیـــل خـــان القــــادری الـرضـــوی الامجـــــــدی عفی عنہ گـــونڈہ یـــوپـی
(٩) ذی الحجہ ۱۴۴۱ھ مطابق (٣١) جولائی ٠٢٠٢ء بروز جمعہ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں