نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد بلند آواز سے آمین کہنا کیسا ہے؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اس مسلے کو حل فرمادیں علمائے کرام
بہت مسجدوں میں مقتدی وامام نماز میں الحمدللہ سورۃ کےبعد آمین بلند آواز سے کہتے ہیں ایسا بلند آواز سے کہنا کیسا ہے 

المستفتی محمد علی سلطان پور یوپی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب
نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد بلند آواز سے آمین کہنا غیر مقلدوں کا طریقہ ہے اور قرآن و حدیث کے خلاف ہے اس لیے آمین بلند آواز سے نہیں کہنا چاہیے حضرت علامہ الحاج مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں آہستہ آمین کہنا حکم خدا اور رسول کے موافق ہے چیخ کر آمین کرنا قرآن کریم کے بھی خلاف ہے اور حدیث اور سنت کے بھی مخالف دلائل اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے ادعوا ربکم تضر عاو خفیۃ ۔اپنے رب سے دعا مانگو عاجزی سے اور آہستہ آمین بھی دعا ہے لہذا یہ بھی آہستہ کہنی چاہیےاعراف 55،اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے واذا سالک عبادی عنی فانی قریب اجیب دعوۃ الداع اذادعان، اے محبوب جب لوگ آپ سے میرے متعلق پوچھیں تو میں بہت نزدیک ہو مانگنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جو مجھ سے دعا کرتا ہےمعلوم ہوا کہ چیخ کر دعا اس سے کی جاوے جو ہم سے دور ہو رب تو ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے پھر آمین چیخ کر کہنا عبث بلکہ خلاف تعلم قرآنی ہے جاء الحق آمین آہستہ کہنی چاہیے پانچوں باب

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ
الجواب صحیح فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ بلرام پور ی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...