جو گائے ذبح کرکے فروخت کرتے ہیں اس میں عقیقہ کرناکیساہے؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ قصاب جو گائے ذبح کرکے فروخت کرتے ہیں  اس میں اگر کوئی شخص عقیقہ کرنا چاہے تو ایک یا دو حصہ لیکر عقیقہ کر سکتا ہے باقی گوشت کو قصاب فروخت کر سکتا ہے
بینوا توجروا 

فقیر محمد امجد علی قادری حبیب نگر سیوان بہار انڈیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب
عقیقہ کے حصے کے علاوہ جائز کاموں کے لیے جانور کا گوشت استعمال کیا جا سکتا ہے قصاب ہو تو وہ خرید و فروخت کر سکتے ہیں یا کھانے کے لیے گاؤں میں صاحب مال سے لے سکتا ہے
اگرچہ قصاب ہی ہو اس کو دے سکتا ہے چونکہ عقیقہ کا حصہ اس نے رکھ لیا ہے اب دینے میں حرج نہیں حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں عقیقہ میں  گائے ذبح کی جائے تو لڑکے کے لیے دو حصے اور لڑکی کے لیے ایک حصہ کافی ہے یعنی سات حصوں  میں  دو حصے یا ایک حصہ۔بہار شریعت حصہ پانزدہم صفحہ 359

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی گریڈیہ جھارکھنڈ

الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ بلرام پوری

 (۲۹)  ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۱۵) دسمبر ٠٢٠٢؁ء بروز،منگل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...