السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ آج بعض عورتیں اپنی بھنوئیں بنواتی ہیں یعنی آنکھ کے اوپر بھنوئیں ہوتی ہیں اس کے بال کٹواتی ہیں تاکہ خوبصورت دیکھائی دے ایسا کرنا کیا ہے اس طرح سے عورت گنہگار ہوگی کہ نہیں یا طب کہ اعتبار سے نظر اور دماغ کی کمزوری ہوگی
المستفتی فقط سلام عبداللہ مصطفائی فیضی کچھ گجرات
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السـلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللـهم ہدایة الحق والصواب
صورت مسئولہ میں حکم یہ کہ اگر عورت بال کترواتی ہے یا دانت ریتواتی ہے یا ابرو کو بنواتی ہے ان تمام کاموں پر اللہ کے رسول نے لعنت فرمائی ہے، جیساکہ صحیح بخاری و مسلم میں ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے انھوں نے فرمایا کہ اللہ عزوجل کی لعنت گود نے والیوں پر اور گود وانے والیوں پر اور بال نوچنے والیوں پر یعنی جوعورت بھؤں کے بال نوچ کر ابرو کو خوبصورت بناتی ہے اس پر لعنت اور خوبصورتی کے لئے دانت ریتنے والیوں پر یعنی جو عورتیں دانتوں کو ریت کر خوبصورت بناتی ہیں اور اللہ عزوجل کی پیدا کی ہوئی چیز کو بدل ڈالتی ہے، سنن ابو داؤد میں ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے انھوں نے کہا بال ملانے والی اور ملوانے والی اور ابرو کے بال نوچنے والی اور نوچوانے والی اور گودنے والی اور گودوانے والی پر لعنت ہے جبکہ بیماری سے یہ نہ کیا ہوا،انسانوں کے بالوں کی چوٹی بناکر عورت اپنے بالوں میں گوندے یہ حرام ہے، حدیث شریف میں اس پر لعنت آئی ہے بلکہ اس پر بھی لعنت ہے جس نے کسی دوسری عورت کے سرپر گوندھی اور اگر بال جس عورت کی چوٹی گوندھی گئی ہےاسی کے ہیں جب بھی ناجائز ، اور اگر اون یا سیاہ تاگہ یا بال کے علاوہ اور کسی چیز کی چوٹی بنائی تو جائز ہے اسی طرح سے گودنے والی گودوانے والی یا ریتی سے دانت ریتنے والی یا ریتوانے والی یا نوچنے سے ابرو کے بالوں کو نو چکر خوبصورت بنانے والی اور جس نے دوسری عورت کے بال نوچے ان سب پر حدیث میں لعنت آئی ہے ، درمختار، بحوالہ بہار شریعت حصہ 16 صفحہ599
واللہ ورسولہ اعلم باالصـواب
کتبہ گدائے حضور تاج الشریعہ
محمد عارف رضوی قادری
انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی
الجواب صحیح والمجیب نجیح
العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ فیضی یار علوی ارشدی عفی عنہ
۱ جماد الاولی ۱۴۴۲ھ مطابق ۱۷ دسمبر ٠٢٠٢ء بروز،جمعرات

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں