السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ
حضرات میرا ایک سوال ہے کہ جو لوگ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا وسیلہ دے کر کے اور اللہ رب العزت کا وسیلہ دے کر کے ویڈیو یا کوئی فوٹو شیر کرواتے ہیں اس پر شریعت کا کیا حکم ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھابہمارے نزدیک ویڈیو اور فضول تصاویر بنانا جائز نہیں ہے پر ویڈیو بناتا ہے اور خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ دیتا ہے مثلاً اس ویڈیو کو شیئر کرنے سے آپ کی مرادیں پوری ہو جائیگی وغیرہ وغیرہ تو اس طرح سے ایک جھوٹی دعوت ہے ایسی جھوٹی دعوت دینا گناہ ہے کبیرہ حرام کے علاوہ کچھ بھی نہیں، اذالم تستحی فاصنع ماشئت، جب تجھے حیا نہ ہو تو جو چاہے کر بے حیا باش و ہرچہ خواہی کن بیحیا ہو جاپھر جو چاہے کر، المعجم الکبیر حدیث ٦٥٨و٦٦١ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ١٧/٢٣٧و٢٣٨، وَلَوْ شَآءَ رَبُّکَ مَا فَعَلُوۡہُ فَذَرْہُمْ وَمَا یَفْتَرُوۡنَ، اور تیرا رب چاہتا تو وہ یہ دھوکے بناوٹ کی باتیں نہ بناتے پھرتے تو تو انہیں اور اُن کے بہتانوں کو یك لخت چھوڑ دے، القرآن ٦/١١٢
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ فیضی یار علوی ارشدی عفی عنہ
1 جماد الاولی 1442 ھ مطابق 18 دسمبر ٠٢٠٢ء بروز،جمعرات

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں