بغیر ٹوپی کے نماز پڑھنا عندالشرع کیساہے

اعلماء کرام کی بارگاہ میں ایک مسلہ ہے کہ
اگر جنگل میں چلے گئے اور ٹوپی رمال پاس کچھ نہیں ہے اور نماز کا وقت آ گیا تو کیا بغیر ٹوپی کے نماز پڑھ لیں یا چھوڑ دے
تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی

عید محمد سکندری جیسلمیر
____________________________________
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
ٹوپی پہننا سنت ہے مگر
اس عذر کے تحت نماز ننگے سر پڑھ سکتے ہیں جیسا کہ آپ نے سوال میں لکھا ہے کسی کام سے جنگل گیےاور نماز کاوقت ہوگیا گھر پہنچ نےتک وقت نکل جانے کا خطرہ ہو تو اسی صورت میں بغیر ٹوپی نماز پڑھ لیں اور نماز چھوڑ نےسےگنہگار ہوں گے مگر اس کے علاوہ دو اقسام اور ہیں دوسرے قسم مکرہ اور تیسرے قسم میں جو ننگے سر نماز نہیں پڑھ سکتے ہیں حضور اعلی حضرت عظیم البرکت امام احمد رضا خان محدث بریلی تحریر فرماتے ہیں
حضوراقدس صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی سنت کریمہ نماز مع کلاہ وعمامہ ہے اور فقہاء کرام نے ننگے سر نمازپڑھنےکوتین قسم کیاہے اگربہ نیت تواضع وعاجزی ہوتوجائز اور بوجہ کسل ہو تومکروہ، اورمعاذﷲ نماز کو بے قدر اور ہلکا سمجھ کر ہوتوکفر، جب مسلمان اپنی نیت تواضع بتاتےہیں تو اسے نہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں، مسلمان پربدگمانی حرام ہے ننگے سررکھنےکااحرام میں حکم ہے اور اس حالت میں شبانہ روزبرابر سربرہنہ حضوراکرم صلی ﷲتعالٰی علیہ وسلم وصحابہ کرام سب سے ثابت، بغیر اس کے ننگے سر کی عادت ڈالنا کوچ ہوبازار میں اسی طرح پھرنا نہ ہرگزثابت ہے نہ شرعًا محمود بلکہ وہ منجملہ اسباب شہرت ہے اور ایسی وضع جس پرانگلیاں اُٹھیں شرعًا مکروہ، مجمع البحار وغیرہ میں ہے:
فتاویٰ رضویہ جلد 7 صفحہ 389
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ
الجواب صحیح فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ بلرام پوری
18/12/2020/جمعہ
_______________________________________

ہم آپ کے سوالوں کا جواب جلد سے جلد دینے کی کوشش کرتے ہیں یہ سوالوں جواب کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ہم سے سوال کر سکتے ہیں 
ان شاءاللہ عزوجل جواب سے نوازا جائے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...