دفن کے بعد چالیس دن قبر پر جانا صرف اگربتی جلا کر چلا آنا کیسا ہے



السلام و علیکم ورحمتہ اللہ تعالی برکاتہ 

تمام اہل علم سے عرض ہے۔ کہ 
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام اس مسلے پر کہ جب آدمی انتقال کر جاتا ہے تو چالیس دن تک اس کی قبر پر جاتے۔ ہیں یہ کیا۔ ہے۔ اور گھر والے کو جانا چاہیے یا کوئی بھی شخص کو ذمہ داری  دے دے تو درست ہے یا نہیں اور جا کر کیا کرنا چاہیے بعض لوگ صرف اگر بتی جلا کر آ جاتے۔ ہیں یہ درست ہے یا نہیں اور کوئی درخت کی ٹہنی وغیرہ گاڑتا ہے۔ یہ کیا ہے مدلل جواب دے۔کر رہنمائی فرمائیں 
محمد عالمگیر اطہر ضلع دیوگھر
____________________________________

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب
جب آدمی انتقال کر جاتا ہے تو چالیس دن اس کی قبر پر جاتے ہیں یہ بہتر طریقہ ہے ۔قبر کو جانا سنت ہے قبرستان کوئی بھی شخص جا سکتا ہے ضروری نہیں میت کے گھر والا ہی جائے چالیس دن تک قبر پر جانا اور فاتحہ کرنا یعنی قل شریف یا قرآن کی دیگر آیات پڑھ کر کے مردے کو ثواب پہنچانا جائز ہے لیکن صرف اگر بتی جلا کر کے چلاآنا قبر سے۔لما فیہ من التفاؤل القبی حبطلوع الدخان علی القبر والعیاذ باﷲ ( کیونکہ اس میں قبر کے اوپر سے دھواں نکلنے کا بُرا فال پایاجاتاہے،اورخدا کی پناہ 
مرقاۃ شرح مشکوٰۃمیں ہے: انھا سبب للتفاؤل القبیح ۔یہ فال بدکاسبب ہے ۔ت) اورقریب قبر سلگا کر اگروہاں کچھ لوگ بیٹھے ہوں نہ کوئی تالی یا ذاکر ہو بلکہ صرف قبر کے لیے جلا کرچلاآئے تو ظاہر منع ہے کہ اسراف و اضاعتِ مال ہے
مرقاۃ شرح مشکوٰ،ۃ کتاب الجنائز مکتبہ الحبیبیہ کوئٹہ ۴/ ۱۹۶
فتاویٰ رضویہ جلد 9 صفحہ 522
قبر میں ٹہنی ڈالنا بظاہر نشانی کے لئے منع نہیں ہے کبھی کبھی وہی ٹہنی درخت کی شکل میں تبدیل ہو جاتے ہے
حفاظت کے لیے حصار بنانے میں حرج نہیں، اور درخت اگر سایہ زائرین کے لیے ہو اچھا ہے، مگر قبرستان سے جُدا ہو
فتاویٰ رضویہ جلد 9 صفحہ 538
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ۔الجواب صحیح فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ بلرام پوری

18/12/2020/جمعہ
__________________________________________

ہمیں مشورہ دینے کے لئے ہمارے ان باکس میں ٹائپ کریں تاکہ ہم آپ کے میسج کو پڑھ کر اور بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اس گروپ میں بلگ پر صرف سوال جواب ہی ہوتا ہے امجد گروپ میں ہم آپ کا استقبال کرتے ہیں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...