السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال کیا کسی ولی اللہ کے لئے "مدار العالمین" کا لفظ استعمال کر سکتے ہیں ایسا کہنے والے کے لئے کیا حکم ہے
المستفتی محمد احمد رضا قادری
سہارنپور یو پی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں ولی اللہ کے لیے مدارالعالمین کا لفظ استعمال کرنا جائز نہیں ہے مدارالعالمین۔ فقیر کے نزدیک اس قول میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جو بہترین خلق ہیں۔ اللہ فرماتا ہے کہ اے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے فرما دیجئے کہ اگر اللہ تعالی سے محبت کرتے ہو تو میری (آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی) اطاعت کرو۔ اللہ رب العزت تم سے محبت کرے گا۔ یعنی جو سرکار علیہ السلام کی ظاہری اور باطنی اطاعت بجا لایا اس
کو قرب الاہی حاصل ہوگا
چراغ خضر
حضور تاج الشریعہ علامہ اختر رضا خان ازہری بریلوی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں۔مدار العالمین کہنا جائز نہیں اس لیے کہ اس کے اکثر معانی خاصئہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور دوسرا معنی خاصئہ الوہیت ہے
فتاویٰ تاج الشریعہ صفحہ 439
ان تمام حوالہ جات سے معلوم ہوتا ہے جان بوجھ کر کوئی شخص کسی کو حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے علاوہ مدار العالمین کہتا ہے تو وہ سخت گنہگار ہے جو جان بوجھ کر ناجائز حکم کو جائز قرار دے رہا ہے وہ شخص بڑا گناہ اور کفر کے مترادف ہے
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری عفی عنہ بلرامپوری
۱۵جماد الاولی ۱۴۴۲ھ مطابق ۳۱دسمبر ٠٢٠٢ء بروز، جمعرات

مدارالعلمین کہنا جائز ہے
جواب دیںحذف کریں