بیوی کے بہن کی لڑکی سے نکاح کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟



السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ

کیا فرماتے علمائے کرام ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زیدنے اپنے ساڑھوکی بیٹی کوبھگاکرلےگیا۔اور اسے نکاح کرلیا اب زید اس لڑکی کےساتھ ھی رہتا ہے کیا زیدکا اس لڑکی کےساتھ نکاح اور ساتھ رہنا جائزہے اس کےبارے میں شرع کاکیا حکم ہے مکمّل جواب عنایت فرمائے عین مہربانی ہوگی 

المستفتی محمد امیر الدین رضوی ۔مکمّل پتہ کانٹی۔پوسٹ کانٹی۔تھا نہ کانٹی۔ضلع مظفر پوربہار

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
     وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
  الجواب بعون الملک الوہاب, اللہم ہدایة الحق الصواب،

صورت مسئولہ میں جواب یہ ہےکہ,
زید کی بیوی فوت ہوچکی ہو یا طلاق دیدی ہو اور عدت بھی گزرگٸی ہو تو نکاح کرنا اور ساتھ رہنا جاٸز ہے ورنہ نہیں
جیساکہ فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمتہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ،
بیوی اور اس کی بہن کی لڑکی کو نکاح میں جمع کرنا حرام ہے لیکن اگر بیوی فوت ہوچکی ہو یا اسے طلاق دیدی ہو اور عدت گزر گئی ہو تو اب اس کی بہن کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے۔

حدیث شریف میں ہےکہ,
لایجمع بین المرأة وعمتھا ولابین المرأة وخالتھا متفق علیہ۔ وفی الدرالمختار حرم الجمع بین المحارم نکاحًا وعدة ولومن طلاق باٸن بین امرأتین ایتھما فرضت ذکرًالم تحل للاخریٰ ردالمختار میں ہے، کالجمع بین المرأة وعمتھا اوخالتھا
فتاوی فیض الرسول ج ١، ص ٥٩٦
          واللہ تعالی اعلم باالصواب
کتبہ، گداٸے مصطفےٰﷺ احقرالعباد، محمد صادق عالم رضوی۔(متوطن) نوری نگر کمات، اتر دیناج پور۔(بنگال) الہند 
الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط فقیرمحمد مشاہد رضا حشمتی عفی عنہ

 ۱۴جماد الاولی ۱۴۴۲ھ مطابق ۳۰دسمبر ٠٢٠٢؁ء بروز، بدھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...