کیا حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ ایک وضو سے چالیس سال نماز پڑھی



السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ 

 حضرت میرا ایک سوال ہے کے کیا یہ بات صحیح ہے کے غوث اعظم ایک وضو میں چالیس سال تک نماز پڑھی ہے اگر صحیح ہے تو حوالہ کے ساتھ جواب عنائیت فرماںیں بہت مہربانی ہوگی

المستفتی محمد مبارک رضا رضوی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب اللهم ہدایة الحق والصواب
شیـخ ابو عبداللہ بن محمد بن ابو الفتح ہروی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شیخ محی الدین سید عبدالقادر جیلانی قطب ربانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی چالیس سال تک خدمت کی اس مدت میں آپ عشاء کی وضو سے صبح کی نماز پڑھتے تھے اور آپ کا معمول تھا کہ جب بے وضو ہوتے تھے تو اسی وقت وضو فرماکر دو رکعت نماز نفل پڑھ لیتے تھے، بہجۃ الاسرار، ذکر طریقہ رحمتہ اللہ علیہ صفحہ 146،بحـوالہ غوث پاک کے حالات صفحہ32

واللہ ورسولہ اعلم باالصواب

کتبہ گدائے حضور تاج الشریعہ
فقیرمحمد عارف رضوی قادری عفی عنہ

الجواب صحیح و المجیب نجیح
کریم اللہ رضوی عفی عنہ

(۱۵)  ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۲) دسمبر ٠٢٠٢؁ء بروز بدھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...