کرسی پر بیٹھ کر باجماعت نماز ادا کرنا کیسا ہے؟

 


اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

الـســــوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید ایکسیڈنٹ کی وجہ سے  پیر  موڑنے سے معذور ہے تو کیا وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے ؟ اگر ہاں  تو جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا طریقہ کیا ہوگا متصل جماعت رہے گا یا تھوڑا فاصلے پر رہے گا نیز یہ کہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا درست ہے جبکہ زمین پر بیٹھنے پر قادر نہ ہو حالانکہ کرسی پر بیٹھ نے سے اشارے سے نماز پڑھنے کے مانند ہوگا برائے کرم مدلل جواب عنایت فرما کر شکر یہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

الســائل محمدحضرت علی بیربھوم  مغربی بنگال 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ

الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب

فرائض واجبات اور سنت فجر میں قیام فرض ہے ان نمازوں کو اگر بلاعذر شرعی بیٹھ کر پڑھیں گے تو ادا نہ ہوگی ۔اور اگر معذور ہے مگرزمین پر بیٹھ سکتا ہے تو بیٹھ کر کے نماز پڑھےایسوں کو زمین ہی پر بیٹھ کر رکوع و سجود درست طریقے سے باآسانی ادا کر کے نماز پڑھنی چاہیے تاکہ فساد اور ہر قسم کے خلل سے ان کی نماز محفوظ رہے اور اگر مرض شدید ہے زمین میں نہیں بیٹھ سکتا یا پاؤں ٹوٹا ہوا ہےایک پل بھی کہ زمین پر کھڑا نہیں رہ سکتا یا بیٹھ نہیں سکتا ہے ایسی صورت میں مریض اگر کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھے تو اس کی بھی گنجائش ہے کہ کرسی پر بیٹھے بیٹھے رکوع و سجود بھی اشارے سے باآسانی کیے جا سکتے ہیں یوں پوری نماز پڑھے بیٹھے ادا ہو جائے گی پہلی صورت کی طرح فساد نماز وغیرہ کا اندیشہ اس صورت میں نہیں ہوتا اور دوران جماعت کرسیاں صف کے کناروں پر رکھی جائیں صف کے درمیان رکھنے کی وجہ سے بلاوجہ نمازیوں کو وحشت ہوگی صف درست کرنے میں بعض اوقات درمیان میں رکھی ہوئی کرسی کی وجہ سے خلل آتا ہے

کرسی پر نماز پڑھنے کے احکام صفحہ( 6) (9)

وَاللّٰــــهُ تَعَـــالــٰی اَعـــلَمُ بِــالصَّــــوَاب

کتبـــــــــــــــــــــــــہ فقیـــر محمــــــــد امــتـیـاز قـمـر الـقــادری رضـــوی الامجــــدی  صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی

مــدنـگـنـڈی بـلـیـابــرنــی  گــریـڈیــہ جـھـار کـھـنـڈ

 الـجـواب صـحـیــح حــضـــرت عـــلامــہ مفتــی  محمــــــــد اســـمــا عــیــل خــان الـقـــادری الرضـــــوی الامجــــدی عـفـی عــنـہ صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی

(٢٦) شوال المکرم ۱۴۴۱؁ھ مطابق (١٩) جون ٠٢٠٢؁ء بروز جمعہ


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...