نماز میں امام کو حدث ہو جاۓیعنی وضو ٹوٹ جائےاور مقتدی میں خلیفہ بنانے کے قابل نہیں تو کیا صورت ہو سکتی ہے

 


اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

الـســــوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ اگر امام کا وضو ٹوٹ جائے اور پیچھے میں کوئی ایسا مقتدی نہیں ہے جو نماز پڑھا سکے تو اس صورت میں کیا کیا جائے

السـائل  محمد انصار رضا رضانگر

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ

الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب

ایسی صورت جب کوئی خلیفہ بننے کے قابل نہ ہو اور وضو بنانے کی جگہ خارج مسجد ہے  تو بہتر ہے کہ امام وضو کر کے آئیں گے اور دوبارہ نماز پڑھیں گےجیسا کہ حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی تحریر فرماتے ہیں ۔فی الدر المختار اعلم ان لجواز البناء ثلثۃ عشرشرطا الخ ثم قال سبق الامام حدث غیر مانع للبناء استخلف ای جازلہ ذٰلک مالم یجاوز الصفوف لوفی الصحراء ومالم یخرج من المسجد لوفیہ ولوکان الماء فی المسجد لم یحتج للاستخلاف واستینافہ افضل تحرزا عن الخلاف ١ھ ملتقطا۔درمختارمیں ہے آگاہ رہناچاہئے کہ جوازبناء کی تیرہ شرائط ہیں، پھرفرمایا: امام کو ایسا حدث لاحق ہوگیا جوبناسے مانع نہیں تو وہ کسی کو خلیفہ بنائے یعنی اس کے لئے یہ جائز ہے جب تک اس نے صفوں سے تجاوز نہیں کیا بشرطیکہ وہ صحرا میں ہو اور اگرمسجد میں ہو تو جب تک مسجد سے خارج نہیں ہواخلیفہ بناسکتاہے، اور اگرمسجد میں پانی ہو تو خلیفہ بنانے کی ضرورت نہیں البتہ اختلاف سے بچنے کے لئے نئے سرے سے نماز اداکرنا افضل ہے ١ھ تلخیصاً((فتاوی رضویہ جلد 7صفحہ250))

 حضور صدر الشریعہ تحریر فرماتے ہیں جو شخص اس محدث کا امام ہو سکتا ہے وہ خلیفہ بھی ہو سکتا ہے اور جو امام نہیں  بن سکتا وہ خلیفہ بھی نہیں  ہوسکتا۔  (عالمگیری)

بہار شریعت حصہ سوم صفحہ601

اگر امام کو حدث ہوا ہے تو ایسے شخص کو خلیفہ نہ کرے جو امامت کے لائق نہ ہو افضل ہے نۓسرے سےنماز پڑھائی جاۓ

وَاللّٰــــهُ تعـــالــی اَعـــلَمُ بِــالصَّــــوَاب

کتبـــــــــــــــــــــــــہ

فقیــر محمــــــــد امــتـیـاز قـمـر الـقــادری رضـــوی عـفـی عــنـہ صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی*مــدنـگـنـڈی بـلـیـابــرنــی خـطـیــب وامــام رضـــانــگــر گـیـنــرو بـیـنـگا بـاد گــریـڈیــہ جـھـار کـھـنـڈ

الجواب صحیح والمجیب نجیح فــقیر مــحـمد ابراہیم خان امجدی خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر

مورخہ 

10/06/2020


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...