نماز میں زہریلا جانور نظر آئے تو مارنے کا حکم ہے یا نہیں؟

 


 اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

الـســــوال

 علمائے کرام کے بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے امام فرض نماز پڑھا رہا ہے ‏ سامنے ایک زہریلا جانور نظر آئے اور اب خطرے کا ڈر ہے تو اس وقت امام کیا کریں اس کا جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا

السـائل مولانا اسلام رضا گریڈیہ جھارکھنڈ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّـلَامْ وَرَحْمَةُاللہِ وَبَرَکاتُہ

الجـــــوابـــــــــ: بعون الملک الوہاب

نماز کی حالت میں سانپ بچھو وغیرہ مارنے کی اجازت ہے جبکہ اس سے تکلیف پہنچنے کااندیشہ ہو تین قدم سے کم چلناپڑے اورتین ضرب سے کم کی حاجت ہوتونمازبھی فاسدنہ ہوگی


حدیث شریف میں ہے شیبان بن فروخ، ابوعوانہ، حضرت زید بن جبیر سے روایت ہے فرمایا کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) سے پوچھا کہ احرام کی حالت میں کن جانوروں کو قتل کیا جاسکتا ہے ؟ حضرت ابن عمر (رضی اللہ تعالی عنہ) نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے کی کسی زوجہ مطہرہ نے مجھ سے بیان کیا کہ آپ ﷺ کاٹنے والے کتے، چوہے اور بچھو اور کوا اور سانپ کے قتل کرنے کا حکم فرماتے تھے اور فرمایا کہ نماز میں بھی انہیں قتل کردیا جائے۔صحیح مسلم کتاب: حج کا بیان حدیث2864

سانپ پیچھو مارنے سے نماز نہیں ٹوٹتی جبکہ نہ تین قدم چلنا پڑے نہ تین  ضرب کی ضرورت ہو اگر مارنے میں تین قدم ہے چلنا پڑا یا تین ضرب یا زیادہ لگنا پڑی تو نماز ٹوٹ گئی ۔نماز میں سانپ بچھو کو مارنا اس وقت مباح ہے جب سامنے گزرے اور تکلیف دینے کا ڈر ہو اور اگر کاٹنے کا ڈرد نہ ہو تو مکروہ ہے

فتاوی عالمگیری

قانون شریعت جلد اول صفحہ 130

وَاللّٰـــهُ تعــالـی اَعــلَمُ بِــالصَّــــوَاب

کتبـــــــــــــــــــــــــہ فقیــر محمــــــــد امــتـیـاز قـمـر الـقــادری رضـــوی عـفـی عــنـہ صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی*

*مــدنـگـنـڈی بـلـیـابــرنــی خـطـیــب وامــام رضـــانــگــر گـیـنــرو بـیـنـگا بـاد گــریـڈیــہ جـھـار کـھـنـڈ

الجواب صحیح فقیرمحمد ابراهيم خان امجدی قادری رضوی بلرام پوری خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر 

 مورخہ 11/06/2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...