اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
السوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کے ستائیسویں رمضان المبارک شب قدر کی شب ہمارے یہاں ختم تراویح پر محفل پاک ہوا کرتی ہے جس میں ہمارے علاقے کے بیٹھے ہوئے معتکف حضرات دیگر مسجدوں کے محفل میں شامل ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ سرکار کی محفل ہے کیا ہوگا رہنمائی فرمائیں شریعت کا کیا حکم ہے اس بارے میں
المستفتی بابو نوری شہراب اختر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورۃ مسؤلہ میں معتکف کا اعتکاف واجب یا سنت مؤکدہ میں مسجد سے نکل کر دوسری مسجد کی محفل نعت میں شریک ہونا جائز نہیں ہیں اگر معتکف دوسری مسجد کی محفل نعت میں شریک ہوا تو اعتکاف فاسد ہو جائے گا کیونکہ معتکف کے لئے مسجد سے نکلنے کے لیے صرف دو عذر ہیں ایک عذرطبعی جو کہ مسجد میں پوری نہ ہو سکے مثلا استنجا غسل وغیرہ اگر مسجد میں ممکن نہ ہو دوسراعذر شرعی مثلا عیدیا جمعہ کے لئے مسجد سے باہر جانا جیساکہ فقیہ اعظم ہند صدر الشریعہ علیہ الرحمتہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ معتکف کو مسجد سے نکلنے کے دو عذر ہیں ایک حاجت طبعی کے مسجد میں پوری نہ ہو سکے جیسے پاخانہ وغیرہ دوم حاجت شرعی مثلا عید یا جمعہ جانا وغیرہ مخلصا، بہار شریعت جلد پنجم صفحہ ٧٥،اور فتاوی عالمگیری جلد اول صفحہ ٢١٢ میں ہے، لوخرج لجنازۃ یفسداعتکافه وكذالصلاتهاولوتعىنت عليه اولانجاء الغيريق او الحريق اوالجهاداذاكان النفيرعامااو باداء الشهادة هكذافى التبيين، اور اگر اعتکاف واجب میں منت مانتے وقت یہ شرط زبان سے ذکر کر دیاتھا کہ محفل نعت میں شریک ہو گا تو اس صورت میں دوسری مسجد کی محفل نعت میں شریک ہو سکتا ہے جیسا کہ فقیہ اعظم ہند صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ اگر منت مانتے وقت یہ شرط کرلی تھی کہ مریض کی عیادت اور نماز جنازہ اور مجلس علم میں حاضر ہوگا تو یہ شرط جائز ہے اب اگر ان کاموں کیلئے جائے تو اعتکاف فاسد نہ ہوگا مگر خالی دل میں نیت کر لینا کافی نہیں بلکہ زبان سے کہہ لینا ضروری ہے، بہار شریعت جلد پنجم صفحہ٧٦،فتاوی فقیہ ملت جلد اول
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد امتیازقمر امجدی عفی عنہ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
فقیر محمد اسمعیل خان امجدی عفی عنہ
(14) رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ مطابق (08) مئی ٠٢٠٢ء بروز جمعتہ المبارک

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں