اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ
السوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین مسئلہ ذیل میں بارہ ربیع الاول شریف کی فضیلت اور نفلی عبادت یعنی روزہ رکھنا کیسا ہے
سائلہ قادریہ چشتیہ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ
الجواب بـعون الملڪ الوالھاب بارہویں شریف کی بہت بڑی فضیلت آئی ہے اسی ماہ میں ہمارے سرکار تشریف لائے، ملاحظہ فرمائیں، لَقَدْ جَآءَ کُمْ رَسُوْل، توبہ ١٢٨، اے مسلمانو تمہارے پاس عظمت والے رسول تشریف لے آئے، جاء الحق صفحہ ٢، ایسے دن کا روزہ رکھنا بہت اچھا ہے جس میں اللہ پاک کے بندوں پر اس کی نعمت نازل ہوتی ہیں اللہ پاک کی عظیم نعمت کا شکر ادا کرنے کے لیے اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کیجئے، جواہر نعیمی میں ہے بارہ ربیع الاول کے دین روزہ رکھنے والے کو ہزار سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے نیز پانچ سولہ اور چھبیس ربیع الاول کو روزہ رکھنے کا بھی بہت ثواب ہے، ربیع الاول کی خوبیاں صفحہ٩
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد امتیازقمر امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ
الجواب صحیـح والمجیب نجیح
فقیر محمد عتیق اللہ فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ
(۲) ماہ ربیع النور ۱۴۴۲ھ مطابق (۱۹) ستمبر ٠٢٠٢ء بروز منگل
واٹس ایپ گروپhttps://chat.whatsapp.com/H8Z9AHngPb16reWS2bGRIX

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں