کھانے کھاتے وقت سلام کرنا کیسا ہے؟

 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آپ سے ایک سوال عرض ہے کہ عوام میں جو راىج ہے کہ کھانا کهاتے وقت سلام کرنا منع ہے ،اس کى شرعی حیثیت  کیا ہے

المستفتی جابر حسن خان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

لوگ کھانا کھا رہے ہیں تو اس وقت سلام نہ کرے ہاں اگر بھوکا ہے اور جانتا ہوں کہ اسے وہ لوگ کھانے میں شریک کر لینگے تو سلام کرلےیہ اس وقت ہے کہ کھانے والے کے منہ میں لقمہ ہے اور وہ چبا رہا ہے کہ اس وقت جواب دینے سے عاجز ہے اور اگر ابھی کھانے کے لیئے بیٹھا ہی ہے یا کھا چکا ہے تو سلام کر سکتا ہے کہ اب وہ عاجز نہیں اسلامی اخلاق وآداب سلام کا بیان ص 114،وھکذا بہارشریعت سلام کابیان، اور اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ، جو کھانا کھار ہا ہو اسے سلام نہ کرے، فتاوی رضویہ شریف جلد ۲۲ ص ۳۷۳، 

واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیرمحمد اسماعیل خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ گونڈہ پوپی


الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی عفی عنہ 


الجواب صحیح والمجیب نجیح العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ


 (۳)  ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۱۹) ستمبر ٠٢٠٢؁ء بروز جمعرات

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...