کیا بڑے جانور میں حضور ﷺ کے لیے ایک حصہ لینا ضروری ہے؟ نیز عقیقہ کا گوشت حقیقی بھائی بہن کھا سکتے ہیں یا نہیں؟



اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ

السوال (1)علمائے کرام کی بارگاہ میں دو سوال عرض ھے کہ دو لڑکوں اور  تین لڑکیوں کا عقیقہ کرنا ھے اس کے لئے ایک بڑا جانور ھے اب زید کا کہنا ھے کہ چھ حصے ہی ہو سکتے ہیں کیونکہ ایک حصہ حضورﷺ کے لئے ہوتا ھے ۔(2)زید کا کہنا ھے کہ عقیقہ کا گوشت حقیقی بھائی بہن رشتے دار وغیرہ نہیں کھا سکتے ۔برائے کرم بحوالہ جواب عنایت فرمائیں

المستفتی  البخش خان مہاراشٹر

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ 

الجواب بــعون الملڪ الوالھاب 

(1) صورت مسئولہ میں عقیقہ ہوجائے گا کوئی قباحت نہیں زید کا یہ کہنا کہ چھ حصے ہوسکتے ہیں ایک حصہ حضورﷺ کے لیے ہوتا ہے یہ زید  کی جہالت اور لا علمی ہے، اور زید اس پر ثبوت پیش کرے یا پھر اپنے قول سے رجوع کرے،(2) عقیقہ کا گوشت حقیقی بھائی بہن رشتے دار وغیرہ کھا سکتے ہیں کوئی حرج نہیں

حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں، عوام میں  یہ بہت مشہور ہے کہ عقیقہ کا گوشت بچہ کے ماں  باپ اور دادا دادی، نانا نانی نہ کھائیں  یہ محض غلط ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں، بہار شریعت حصہ ١٦ عقیقہ کا بیان ہ ١٣، حدیث  شریف  میں ہے ،رسول اللہﷺ فرماتے ہیں، من افتی بغیر علم لعنته ملئکة السماء والارض رواہ ابن عساکر عن امیر المومنین علی کرم الله وجھه جو بغیر علم کے حکم شرعی بتائے  اس پر آسمان وزمین کے فرشتے لعنت کریں، اس حدیث کو  ابن عساکر نے امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے  روایت کیا، کنزالعمال بحوالہ ابن عساکرعن علی کرم اللہ وجہہ حدیث ۲۹۰۱۸، موسسہ رسالہ بیروت ۱۹۳/۱۰، فتاویٰ رضویہ جلد ١٠ صفحہ ٣١٤ رضا فاؤنڈیشن لاہور

واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوری فی عنہ 

الجواب صحیح والمجیب نجیح

فقیر محمد اسمعیل خان امجدیؔ عفی عنہ 

  (۲۲)  ماہ محرم الحرام مبارڪ ہو۔۱۴۴۲ھ مطابق (۱۰) ستمبر ٠٢٠٢؁ء بروز جمعہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...