مخنث سے زنا کرنے والے کو انزال نہ ہو تو روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟

 


 اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

 السوال کیا فرماتے ہے علماء اکرام اس۔ مسئلے کے بارے میں کے زید روزے کی حالات میں ایک مخنّث سے زنا کرتا ہے اور اس کے شرم گاہ میں اپنا زکر ڈالتا ہے مگر انزال ہونے سے پہلے نکال لیتا ہے اور باہر آنے کے بعد مشت زانی کر لیتا ہے تو کیا اس حال میں  زید کا روزہ رہے گا یا نہیں اور اگر نہیں رہےگا تو کفّارا و قضا کا کیا حکم ہے اور یہ سب کرنے پر زید پر کیا حکم ہے مفتیان اکرام مکمل دلیل کی روشنی میں جواب عنایت فرماے


الســائل  محمد جاوید رضا مراد آباد

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 


وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ

الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب صورت مسٶلہ میں اگر مُخنث کی مقعد میں دخول پایا گیا ہے تو روزہ فاسد ہو گیا انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو ، اور اس شخص مذکور پر قضاء و کفاہ دونوں لازم ہیں جیسا کہ فتاوی ہندیہ میں ہے، من جامع عمداً فی احد السبیلین فعلیہ القضاء و الکفارة ولا یشترط الانزال ھکذا فی الھدایة اھ “یعنی جس شخص نے قصداً  جمع کیا دونوں راستوں میں سے کسی ایک میں تو اس پر قضاء و کفارہ دونوں واجب ہیں اور یہاں انزال کی شرط نہیں الفتاوی الھندیة الجزء الاول ص ٣٠٥

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ فقیر محمد مشاہد رضا حشمتی عفی عنہ

 (18)رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق (12) مئی ٠٢٠٢؁ء بروز بدھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...