السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ۔
الله کے رسول ﷺ کو الله کی نعمت کہنا کیسا ہے کہ ہمارے لیے۔ الله نے انہیں نعمت بنا کر بھیجا۔
المستفتی،
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب ۔
حضور صلی ﷲ علیہ وسلم ،اللہ کی طرف سے انسان کے لیے عظیم نعمت ہیں، اب سوال میں دو باتیں پائی جاتی ہیں،
أول بیان کر چکا ہوں
دوم، رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی نعمت کہنا، کیسا ہے، اگر اللہ کے لئے سمجھنا، یعنی اللہ کے فائدے کے لئے، نعمت جاننا تو یہ سوچ سراسر غلط ہے ! اور اس طرح کہنا درست نہیں کہنے والے شخص پر ضروری ہے توبہ استغفار کریں، چونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو، اللہ تعالی نے ہمارے لیے عظیم نعمت بنا کر بھیجا ہے،
جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے۔
لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُزَكِّیْهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَۚ-وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۔
ترجمۂ کنز الایمان آیت، (164)
بیشک اللہ کا بڑا احسان ہوا مسلمانوں پر کہ ان میں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا ہے اور انہیں پاک کرتا اور انہیں کتاب و حکمت سکھاتا ہے اور وہ ضرور اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے ۔
مفسرین فرماتے ہیں کہ،، لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ:بیشک اللہ نے ایمان والوں پر بڑا احسان فرمایا۔ }عربی میں مِنَّت عظیم نعمت کو کہتے ہیں۔ مراد یہ کہ اللہ تعالیٰ نے عظیم احسان فرمایا کہ انہیں اپنا سب سے عظیم رسول عطا فرمایا۔الخ،
ایک دوسری آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ،،
وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ،۔
( ترجمۂ کنز الایمان آیت ١١، الضحیٰ)
اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو ۔
اس آیت سے تین باتیں معلوم ہوئیں تیسری ملاحظہ فرمائیں !
(3)… حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی نعت گوئی بہترین عبادت ہے کہ حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے مبارک اوصاف ہمارے لئے بھی اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتیں ہیں کیونکہ حضورِانور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی شان کی بلندی سے امت کی شان بھی بلند ہوتی ہے تو سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے اوصاف وکمالات کا ذکر کرنا اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں کا چرچا کرنا ہے۔
(تفسیر صراط الجنان)
واللہ اعلم بالصواب
فقیر محمد امتیاز قمر امجدی گریڈیہ جھارکھنڈ انڈیا ،
٢٢، مئی ،٢٠٢٣، بروز، پیر،
.jpg)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں