*🔗سنی اپنے آپ کو اہل حدیث کہے تو کیا حکم ہے؟ 🔗*
*☆☆☆ـــــــــــــ🌺🏵️🌺ـــــــــــــ☆☆☆*
*غلام تاج الشریعہ ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہونے کے لئے لنک پر کلک کریں👇👇*
*https://t.me/+qeN7NztnLh9mMWVl*
*🥏السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*🪀کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسٔلہ کے بارے میں کہ ایک مسلمان ہے اور وہ تھوڑا پڑھنا جانتا ہے وہ سنی ہے اعلیٰحضرت کو چاہنے والے اور ماننے والے۔ اور وہ سلام بھی پڑھتے ہیں فاتحہ بھی لیکن وہ یہ بھی کہتا ہے کے میں اہل حدیث ہوں*
*تو اسے کیا سمجھا جائے*
*اور اسے کیسے سمجھایا جاۓ ؟*
*اسکے حوالے سے بحوالہ جواب والا پوسٹ عنایت فرماۓ*
*🔰☆ المستفتی ⇩⇩⇩☆*
*محمد علی اکبر صدیقی سیتامڑھی بہار الھند*
🥏🥏🥏🥏🥏🥏🥏🥏🥏🥏🥏🥏🥏
*وعلیــکم الســـلام و رحمۃ اللہ برکاتہ*
*💠الجــواب بــعون المــلک الــوھــاب*
*✒️کوئی سنی حنفی بریلوی لاعلمی میں اہل حدیث اپنے آپ کہتا ہے تو صرف کہلانے سے وہابی نہ ہوگا سب سے پہلے یہ معلوم ہونا چاہیے اہل حدیث مراد حضرات محدثین کرام اور فقہاء عظام ہیں ،کیونکہ ساری حدیثوں پر کوئی عمل نہیں کرسکتا اور نہ ہی کوئی اہلِ حدیث ہوسکتا ہے۔یہ بھی خیال رہے کہ شریعت کے دلائل چار ہیں قرآن،سنت،اجماعِ امت اور قیاسِ مجتہد،ان میں سے اصل وصول کتاب وسنت ہیں اس بات کی تحقیق شرح حدیث مراۃ المناجیح، میں ہے کہ ،ہر سنت لائق اتباع ہے مگر ہر حدیث لائق اتباع نہیں،حضور کے خصوصیات،منسوخ احکام اور اعمال حدیث ہیں مگر سنت نہیں اسی لیئے یہاں حدیث کو پکڑ نے کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ سنت کو۔الحمدﷲ! ہم اہل سنت ہیں دنیا میں اہل حدیث کوئی نہیں ہوسکتا۔صحابہ کرام کے اعمال و افعال بھی لغوی معنے سے سنت ہیں یعنی دین کا اچھا طریقہ اگرچہ ان کی ایجادات بدعت حسنہ ہیں*
*📒مراۃ المناجیح، ج،١، رقم الحدیث ١٦٣)*
*👈ایک اور حدیث کی شرح میں ہے کہ ،، اہل حدیث ،بلکہ اس سے مراد حضرات محدثین کرام اور فقہاء عظام ہیں جنہوں نے اپنی عمریں اس فن شریف کی خدمت میں گزاریں۔یہاں مرقات نے فرمایا کہ اصحاب حدیث سے مراد اہلِ سنت و الجماعت ہیں۔*
*📕مراۃ المناجیح، ج،٨، رقم الحدیث ٥٣٢،*
*👈الحاصل ، مسئول عنہ شخص سے تحقیق کی جائے! اگر وہ قولِ امام اعظم "اذا صح الحدیث فھو مذہبی" کے تحت اپنے کو اہلِ حدیث تو کہتا ہے لیکن کسی امام کا مقلد مثلاً حنفی یا شافعی یا مالکی یا حنبلی ہے تو وہ سنی صحیح العقیدہ مسلمان شخص ہے! اور اگر بغیر تقلیدِ امام اپنے کو اہلِ حدیث کہتا ہے تو سلفیوں کی طرح تقلیدِ ائمہ جو واجب ہے اس کا تارک ضرور ہے ! اگرچہ اسی تحقیق کے مرحلے میں افہام و تفہیم بھی کی جا سکتی ہے! مگر قبلِ تحقیق اس کی تفسیق و تضلیل یا تکفیر نہیں کی جا سکتی!،*
*■☆ وَالــــلّٰـــــهُ اَعــــلَمُ بِــالـصَّــوَاب ☆■*
*🕳️☆《📝 كتــــــــبه.....》☆🕳️ ⇩⇩⇩*
*فقیـــر مـحـــمد امــتــــیاز قــــــمر امـجــــــدی ، گــریــڈیــہ جھـــارکھـنـڈ ، امــام و خطـــیب جـــامـــع مسجـــد ڈیہــــوری اتــــری گـــیا بہــــار*
─┄┅━━━━▣✾❥✺❥✾▣━━━━┅┅─
*✅✅الجواب صحیح ،خلیفۂ حضور تاج الشریعہ*
*مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی قاضی شرع شہر گوا*
*✅الجواب صحیـح*
*فقط ضــــیاء الحــــق نقـشبـــــندی حمــــیدی مـدظــلہ العــالــی والنــورانــی امــام و خطـــیب مسجــــد غـــوثـــــیہ بنــــــارس*
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
*🗓️مؤرخہ: (14) رجب الـمرجـب 1437ھ*
*🗓شمسـی تـاریـخ(06) فروری 2023*
*⌨️ المـــــرتبـــــ ⇩⇩⇩*
*سیــد محمـــد تسـکیـن جـیلانی مقـــام ڈوڈہ جـمـــوں کشـمیـــر الھند*
*📢ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ📢*
⭕نوٹ:👈 *پوسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہرگز ہرگز نہ کریں ورنہ معلوم ہونے پر قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے(08)*
🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️🏕️
*▄▅▆▇█▓▒سیـد تســـکــین جیلانی ▒▓█▇▆▅▃*

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں