سر کے بالوں پر منہدی لگانا کیسا ہے؟

 


الاستفتاء :کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل سوال میں کہ 

سر کے بالوں پر منہدی لگانا کیسا ہے جو آج کل دکانوں پر دس روپے پانچ روپے میں مل جاتی ہے سفید بالوں کو لال کرنے کے لئے جواب جلد از جلد تحریر فرمایئے عین نوازش ہوگی

محمد سرتاج ازہری راجستھان


باسمہ تعالی وتقدس الجواب


 بالوں میں اصلی یا مصنوعی ہر وہ مہندی لگانا جائز ہے جس سے بال کا رنگ کالا نہ ہوتا ہو!

کیوں کہ بالوں کو کالا کرنا حرام ہے اگرچہ کالی مہندی سے کرے 

، باقی بازاروں سے دس پانچ روپیہ میں خریدکر لال خضاب لگانے میں کوئی قباحت نہیں،! *حضرت ام سلمہ کے پاس آپ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے کچھ موۓ مبارک تھے جن سے لوگ شفاء حاصل کرتے تھے یہ بال سرخ رنگ کے تھے،!*

مسند امام احمد بن حنبل عن عثمان بن عبد ﷲ دارالفکر بیروت ۶ /۲۹۶: میں ہے 

*شعرا احمر مخضوبا بالحناء والکتم:* *یعنی ام سلمہ رضی ﷲ تعالٰی عنہا نے موئے مبارك سرخ رنگ کے دکھائے جن پر حنا و کتم کا خضاب تھا۔:*

(بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ،ج، ٢٣، ص٥٠٥)

پتہ چلا لال مہندی یا لال خضاب لگانا جائز ہے چاہے بازار کا ہو یا گھریلو،

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر امجدی

١٤، فروری ،بروز منگل ،٢٠٢٣

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...