*السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دارالحرب اور دارالاسلام کسے کہتے ہیں اور ہندوستان دارالحرب ہے یا دارالاسلام*؟
*اس کا جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں!حوالہ کے ساتھ*۔
_*الســائل ۔محمد مختار انصاری*_
*____________________________________*
_*وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ*_
_*الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب*
*دارالحرب وہ مقام ہے جہاں احکام شرک و کفر علانیہ جاری ہوں اور احکامِ اسلام و شعائر مطلقاً(بالکل) جاری نہ ہو پائیں ہوں ۔۔ (دارالحرب کو سمجھنے کے لیےحضورﷺ کے مدینہ منورہ ہجرت کرنے سے پہلے مکہ کی حالات کو ذہن وفکر میں لائیں کہ اس وقت مکہ مکرمہ میں کفروشرک کے احکام علانیہ جاری تھے اور اسلامی احکام بالکل نافذ نہ تھے بلکہ حالت یہ تھی کہ اگر کسی کو احکام اسلام مثلاً آذان و نماز وغیرہ پر علانیہ عمل کرتے ہوئے دیکھ لیا جاتا تو اس کو سخت ترین سزا دی جاتی تھی،لیکن جب مکہ مکرمہ بحمداللہ فتح ہوا تو اسی وقت سے دارالاسلام ہوگیا،کہ وہاں احکام اسلام پر علانیہ عمل کیے جانے لگے،بغیر کوئی خوف محسوس کیے )*
*اور دارالاسلام یہ ہےکہ جہاں اسلامی احکام و شعائرجاری ہوں،( مثلاً نماز جمعہ و عیدین،نماز پنجگانہ اورآذان وغیرہ دیگر احکام علانیہ طور پر ادا کیے جا رہے ہوں) تووہ دارالاسلام ہے*۔۔۔۔
*مذکورہ بالا باتوں سے یہ واضح ہو گیاکہ ہندوستان دارالاسلام ہے نہ کہ دارالحرب اس لیے کہ یہاں اللہ کے فضل سے نماز ، آذان، نکاح، تعلیم و تربیت، اسلامی جلسہ جلوس اور ان کے علاوہ دیگر احکام اسلام علی الاعلان جاری ہیں اورعلانیہ ادا کیے جاتے ہیں، نہ کہ چھپ چھپ کر*۔۔۔۔
*اور اسی کے اثبات میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے ایک رسالہ تصنیف فرمائی ہے، جس کا نام ہے،، اعلام الاعلام بانّ ھندوستان دارالاسلام ،، یہ رسالہ فتاویٰ رضویہ جدید، جلد۱۴، صفحہ ۱۰۵، میں موجود ہے، آپ اس کا مطالعہ کر کے دارالاسلام اور دارالحرب کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ فرمائیں*۔۔
*تنبیہ۔۔ ہندوستان اگرچہ دارالاسلام ہے، لیکن یہاں کے کفار ذمی نہیں ہیں بلکہ حربی ہیں، کیوں کہ وہ کسی بادشاہ اسلام کے امان میں نہیں ہیں، اور ذمی کافر اس کو کہتے ہیں جو دارالاسلام میں کسی بادشاہ اسلام کے امان میں ہو۔*۔
*وَاللّٰــــهُ تَعَـــالــٰی اَعـــلَمُ بِــالصَّــــوَاب*
*(کتبـــــــــــــــــــــــــہ)*
*محمد چاند رضا، دلانگی، متعلم دارالعلوم غوث اعظم، مسکیڈ یہ ہزاری باغ جھارکھنڈ*
7970728386
الـجـواب صـحـیــح *
*حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمــــــــد اسماعیل خان الـقــادری الرضـــوی الامجــــدی صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنورانی*
*مقام دولہا پور پہاڑی، پوسٹ انٹیا تھوک بازار، ضلع گونڈہ یوپی*رابـطــہ کـریـں
*91 99185 62794*

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں