جو کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو خنزیر کا گوشت پسند تھا وہ کافر ہے



اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ 

کیافرماتے ہیں علماۓ دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو کہے کہ حضور کو خنزیر کا گوشت بہت پسند تھا تو اس کے لۓ کیا حکم ہے

 المستفتی بشارت علی پرنا تکیہ پوسٹ انٹیا تھوک بازار گونڈہ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

 وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ

الجواب بــعون الملڪ الوالھاب 
خنزیر کا گوشت حرام قطعی ہے خدائے تعالی کا ارشاد ہے حُرِّمَتْ عَلَیْکُمُ الْمَیْتَۃُ وَالدَّمُ وَلَحْمَ الْخِنْزِیْراھیعنی تمہارے لئے مردار ،خون اور خنزیر کا گوشت حرام قرار دیا گیا، پارہ ۶ سورہ مائدہ آیت ۳، لہذا شخص مذکور جو حضورﷺ کے لئے خنزیر کے گوشت کو صرف کھانے کو نہیں کہتا بلکہ اس حرام قطعی کو حضورﷺکا پسندیدہ کھانا بتاتا ہے تو سرکارﷺ کی اس توہین کے سبب وہ گستاخ کافر ومرتد ہوگیا، شفاء شریف میں ہے ۔المنقص لہ کافر ۔ اھ، اگر یہاں حکومت اسلامیہ ہوتی تو اسے قتل کردیا جاتا، موجودہ صورت حال میں حکم یہ ہے کہ اس کا سخت سماجی بائیکاٹ کریں اس کے ساتھ سلام کلام اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا سننا چھوڑدیں ورنہ وہ بھی گنہگار ہوں گے، اللہ تعالی کا ارشاد ہے، وَلَا تَرْکَنُوْا اِلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّکُمُ النَّار، پارہ ۱۲سورہ ھود آیت ۱۱۳، اور فرماتا ہے، کَانُوْا لَا یَتَنَاا ھَوْنَ عَنْ مُّنْکَرٍ فَعَلُوْہ لَبِئْسَ مَاکَانُوْا یَفْعَلُوْن، پارہ ۶ سورہ مائدہ آیت ۷۸، ماخوذ فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ ۴۵، لہذا ان حوالہ بالا جات سے صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ جس نے یہ کہاں کہ خنزیر کا گوشت زیادہ پسند تھا سرکارﷺ کو  تو وہ کافر ہوگیا اس پرتوبہ استغفار اور تجدید ایمان تجدید نکاح لازم ہے

 واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیرمحمد مـشاہد رضا الـقادری رضـوی عفـی عنــہ  گــونڈہ یـوپـی  

الجواب صحیح والمجیب نجیح العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ

الجواب صحیح فقیرمحمد اختر علی واجدالقادری عفی عنہ خادم شمس العلماء دارالافتاء والقضاء جامعہ اسلامیہ میراروڈممبئی

 (۲۲)  ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۱۰) دسمبر ٠٢٠٢؁ء بروز، جمعرات

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...