السـلام علیکم ورحمتـہ اللہ وبـرکـاتـہ
السوال کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ عیدالاضحٰی کو بقرعید کیوں کہا جاتا ہے جبکہ زید کہتا ہے بقرعید نہیں کہنا چاہیئے صرف عیدالاضحٰی ہی کہنا چاہیئے کیا ئے صحیح ہے تفصیلی مدلل جواب عنایت مرما کر شکریہ کا موقع فراہم کریں
المستفتی حافظ توصیف احمد بہار
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم الســلام ورحمتہ اللہ وبـرکاتـہ
الجواب بــعون الملڪ الوالھاب
عیدالاضحٰی، معنٰی قربانی کی خوشی، عید معنیٰ خوشی، اور اضحیٰ معنٰی قربان کرنا، قربانی دینا بکرہ عید معنٰی بکرہ قربان کرنے کی خوشی، بقرہ عید، گائے قربان کرنے کی خوشی لہـذا بقرہ عید اور بکرہ عید کہنے میں کوئ حرج نہیں زید ان کے معنیٰ اور مطلب سے واقف نہیں ورنہ ایسا نہ کہتا
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری عفی عنہ بلرام پوری
الجواب صحیح
فـقــیر انــور عـلی خـاں مـرکـزی شـاہجـہاں نـپــور
(۲۷) ذی الحجہ ۱۴۴۱ھ مطابق (۵) جولائی ٠٢٠٢ء بروز دوشنـبہ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں