اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ
السوال اہل اگر کوئی انسان فلمی دنیا میں کام کرتا ہے جیسے فِلم بننے میں جو لائٹ ٹینٹ اور بھی سجانے والا سامان ہوتا ہے وہ لگاتا ہے۔ تو اُس سے جو رقم آتا ہے وہ رقم کیسا ہے حرام ہے یہ حلال جواب عنایت فرمائیں
المستفتی آصف شیخ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ
الجواب بعون الملڪ الوالھاب
صورت مستفسرہ میں فلمی دنیا میں ڈیکوریشن کرکےجورقم کمایاجاتاہےوہ حلال ہے جب کہ تصویر سازی نہ کرتاہوجیساکہ حضور فقیہ ملت علیہ الرحمۃ والرضوان اسی طرح ایک سوال کےجواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ زیداجرت پرسنیماہال وغیرہ کی آرائش کراسکتاہےبشرطیکہ اس میں تصویر سازی کاکام شامل نہ ہو۔اس لئے کہ سنیمادیکھناگناہ ہے نہ کہ سنیماکی تعمیروآرائش میں اجرت پر کام کرنا۔یہاں تک کہ اجرت پر راج گیرکاگرجایاشوالہ بنانابھی جائزہےجیساکہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے فتاویٰ رضویہ جلددہم صفحہ٨٥پرتصریح فرمائی ہے۔اورفتاوی قاضی خاں علی الہندیۃ جلددوم صفحہ ٣٠٩میں ہے۔لوبنی بالاجربیعۃ اوکنیسۃ للیہودوالنصارى طاب لہ الأجر اھ فتاویٰ فیض الرسول جلددوم صفحہ٤١٩
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری عفی عنہ بلرامپوری
الجواب صحیح والمجیب نجیح
فقیر محمد اسمعیل خان امجدی قادری رضوری عفی عنہ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھار کھنڈ
(٨) ذی الحجہ ۱۴۴۱ھ مطابق (٢٩) جولائی ٠٢٠٢ء بروز بدھ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں