اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ
مسٸلہ ذیل کے تعلق سے کہ بعد دفن قبر پر جو فاتحہ پڑ ھتے ہیں کدھر کھڑے ہوکر پڑھناچاہیےسرہانے یاپیر کیطرف مع حوالہ جواب عنایت فرماے
المستفتی محمد اسمٰعیل گڑی ہاٹ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ
الجواب بعون الملڪ الوالھاب
حضورصدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیں کہ"قبرکےسامنےاس طرح کھڑاہوکہ قبلہ کو پیٹھ ہواورمیت کےچہرہ کی طرف منھ بہار شریعت حصہ شانزدہم موبائل سافٹ وئیر صفحہ٦٤٤ میت کودفن کےبعدفاتحہ پڑھنےیازیارت قبور کوگیابہرصورت قبرکےسامنےکھڑےہونےکایہی طریقہ بہتر ہے دورحاضر میں کچھ لوگ ایسے ہیں جوایصال ثواب کے ہی منکرہیں اورایصال ثواب کوبدعت کہتے ہیں اس بارےمیں حضورفقیہ ملت علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیں ایصال ثواب کرنااورفاتحہ پڑھناجیساکہ مسلمانوں میں رائج ہے بلاشبہ جائزومستحسن ہے حدیث شریف میں ہے عن سعدبن عبادۃ قال یارسول اللہ ان ام سعدماتت فای الصدقۃ افضل قال الماء فحفربئراوقال ھذہ لام سعد یعنی حضرتوسعدبن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام سےعرض کیاکہ ام سعدیعنی میری ماں کا انتقال ہوگیاہے ان کے لئے کونساصدقہ افضل ہے؟سرکار اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا پانی توحضرت سعدرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کوآں کھدوایااورکہاکہ یہ کوآں سعدکی ماں کے لئے ہےیعنی اس کاثواب ان کے روح کو ملے(ابوداؤد،نسائ،مشکوۃص١٩٩)اس حدیث شریف سےچندباتیں واضح طورپر معلوم ہوتیں(١)میت کو کسی کارخیرکاثواب بخشنا بہتر ہےکہ صحابئ رسول نےکوآں کھودنےکاثواب اپنی ماں کوبخشا۔(٢)ثواب بخشنےکےالفاظ زبان سےکہناصحابی کی سنت ہے کہ کہاں کھودنےکےبعدانھوں نےفرمایا ھذہ لام سعد یہ کوآں سعدکی ماں کے لئے ہے یعنی اس کاثواب ان کے روح کوملے۔(٣)کھانایاشیرینی وغیرہ کوسامنےرکھ کرایصال ثواب کرناجائزہے۔اس لئے کہ حضرت سعدرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اشارہ قریب کالفظ استعمال کرتے ہوئے فرمایا ھذہ لام سعد یعنی یہ کوآں سعدکی ماں کے لئے ہے جس سے معلوم ہواکہ کوآں ان کے سامنے تھا۔(٤)غریب ومسکین کوکھاناوغیرہ دینےسےپہلےبھی ایصال ثواب کرناجائزھےجیساکہ صحابی رسول نےکیاکہ کوآں تیار ہونےکےساتھ ہی انھوں نے ایصال ثواب کیا۔حالانکہ لوگوں کے پانی استعمال کرنے پرثواب ملےگااسی طرح اگرچہ غریب ومسکین کوکھانادینےپرثواب مرتب ہوگالیکن اس ثواب کوپہلےہی بخش دینابھی جائزہےفتاویٰ فیض الرسول جلددوم صفحہ ٧٠٤
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد ابراہیم خان امـجدی قــادری رضــوی بـلرامپـــوری عــفی عــنـہ خـطیـب وامــام غــوثــیہ مسجد بـھیــونـڈی مـہاراشــٹـر۔الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد اسماعیل خان القــــادری الـرضـــوی الامجدی صاحب قبلـــہ مــدظلـہ العـالی والنـــورانـی مـقــامدولھــاپــور پہــاڑی پـــوسٹ انٹیـــا تھــــوڪ بـازار ضلع گـــونڈہ یـــوپـی۔الجواب صحیح والمجیب نجیح فـقــیـر مـحــمـد امتـیـاز قــمـر رضــوی امـجـــدی عـفی عنــہ خـطیـب وامام رضــانـگر گـینــرو بینـگا بــاد گــریڈیـہ جھـار کھنـڈ(٨) ذی الحجہ ۱۴۴۱ھ مطابق (٢٩) جولائی ٠٢٠٢ء بروزبدھ
____________________________________________

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں