مالک نصاب ہونے کے لیے صرف سونا چاندی ہونا ضروری ہے یا روپیہ وغیرہ سے بھی مالک نصاب ہو جایے گا؟

 

اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ

السوال حضرت اگر کوئی عورت نا ک یا کان میں کُچھ پہنی ہے تو اسکی بھی زکوۃ واجب ہے جبکہ وہ عورت مالک نصاب نہیں ہے بس ناک اور کان میں ہی ہی سونا پہنی ہے حضرت جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

المستفتی محمد سجاد رضا رضوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

 وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ

الجواب بعون الملڪ الوالھاب 
ناک کان میں جوسوناہے اگروہ بقدر نصاب نہیں لیکن چاندی یاروپیہ وغیرہ موجود ہوسب کی قیمت جوڑی جائے اگرساڑھےسات تولہ سونایاساڑھےباون تولہ چاندی کی قیمت کوپہنچ جائےتووہ مالک نصاب ہےاس پرزکوۃ فرض ہے ورنہ نہیں۔اگرکسی کےپاس سونا،چاندی یامال تجارت بالکل نہ ہو صرف روپیہ ہواوروہ روپیہ اتناہوکہ اس سےنصاب بھرکاسونا،چاندی خریدا جا سکتا ہے تو اس پر بھی زکوۃ فرض ہے۔جیساکہ حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ تحریرفرماتے ہیں"اگرکسی کےپاس سوناچاندی نہیں ہیں اورنہ مال تجارت ہےمگراتنےنوٹ ہیں کہ بازار میں ساڑھےباون تولہ چاندی یاساڑھےسات تولہ سونا خرید سکتا ہے تو وہ مالک نصاب ہے اس پرزکوۃ فرض ہے ورنہ نہیں یعنی کم سےکم ساڑھے باون تولہ چاندی یاساڑھےسات تولہ سونا کی قیمت کےنوٹ ہوں توزکوۃ واجب ہوگی اگرسوناچاندی اس قدرگراں ہوجائیں کہ لاکھ روپئےکابھی ساڑھےباون تولہ چاندی یاساڑھےسات تولہ سونا بازارمیں نہ مل سکے تو زکوٰۃ واجب نہیں اوراگراس قدرسستےہوجائیں کہ ایک روپیہ کےنوٹ سے سونایاچاندی کی مقدار مذکور بازار میں مل سکے توزکوۃ واجب ہے۔کفل الفقیہ الفاہم فی احکام قرطاس الدراہم میں ہےفی فتاویٰ قاری الھدایہ الفتوی علی وجوب الزکوۃ فی الفلوس اذاتعومل بھااذابلغت مانساوی مائتی درھم من الفضۃ اوعشرین مثقالا من الذھب اھ۔ والنوط المستفادقبل تمام الحول یضم الی نصاب من جنسہ اومن احدالنقدین باعتبار القیمۃ کاموال التجارۃ اھ"فتاویٰ فیض الرسول جلداول صفحہ ٤٨٢

واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری عفی عنہ بلرامپوری

الجواب صحیح والمجیب نجیح
فقیر محمد اسمعیل خان امجدی قادری رضوری عفی عنہ 

الجواب صحیح والمجیب نجیحفقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھار کھنڈ 

 (٩)  ذی الحجہ ۱۴۴۱؁ھ مطابق (٣٠) جولائی ٠٢٠٢؁ء بروز  جمعرات

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...