السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ زید اور عمر دونوں سگے بھائ ہیں تو کیا زید اپنی پوتی کا نکاح عمر کے بیٹا سے کر سکتا ہے بینوا توجروا
المستفتی غلام رسول
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
زید اور عمر دونوں سگے بھائی ہیں تو زید اپنی پوتی یعنی اپنے لڑکے کی لڑکی کا نکاح عمر کے بیٹے یعنی اپنے بھائی کے لڑکے سے کر سکتا ہے جائز ہے اس میں کوئی قباحت نہیں مگر کوئی اور دوسری وجہ مانع جواز نہ ہو جیسا کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کے ساتھ کیا لانه قال الله تعالى واحل لكم ماوراء ذالكم، ھکذا فی الفتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ 576
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ
الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ بلرام پوری
(۲۹) ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۱۵) دسمبر ٠٢٠٢ء بروز،منگل

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں