السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے جو ریبع اول شریف میں ۱۲ تاریخ کو کھانے کا اہتمام ہوتا وہ کن کن کتابوں سے ثابت کیا صحابیوں نے سرکار کی ولادت پر لوگوں کو کھانا کھلا یا تھا کیا ؟حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا
المستفتی منور رضا قادری پرسپو ر گونڈ ہ یوپی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
12 ربیع الاول شریف میں حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی تعظیم میں اورخوشی کے موقع پر کھانا تقسیم کرنا بابرکت سعادت اور بے شمار نکیاں ملتی ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ۔ کسی چیز یعنی ولادت مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں کھانا یا شیرنی تقسیم کر نا ناجائز ہونے کا دارومدار اس بات پر نہیں کہ یہ کام حضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم یا صحابہ ٔکرام علیہمُ الرِّضوان نے نہیں کیا بلکہ مدار اس بات پر ہے کہ اس کام سے اللہ اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے منع فرمایا ہے یا نہیں ؟ اگر منع فرمایا ہے تو وہ کام ناجائز ہے اور منع نہیں فرمایا تو جائز ہے۔ کیونکہ فقہ کا یہ قاعدہ بھی ہے کہ ’’الاصل فی الاشیاء الاباحۃ‘‘ ترجمہ: تمام چیزوں میں اصل یہ ہے کہ وہ مباح ہیں۔ یعنی ہر چیز مباح اورحلال ہے ہاں اگر کسی چیز کو شریعت منع کردے تو وہ منع ہے، یعنی ممانعت سے حرمت ثابت ہوگی نہ کہ نئے ہونے سے۔ یہ قاعدہ قرآنِ پاک اور احادیثِ صحیحہ و اقوالِ فقہا سے ثابت ہے فقہاء نقل کرتے ہو ے تحریر فرماتے ہیں، من تعظیمہ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم الفرح بلیلۃ ولادتہ وقرأۃ المولد والقیام عند ذکرولادتہ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم واطعام الطعام وغیرذٰلك ممّا یعتاد الناس فعلہ من انواع البرفان ذٰالك، کلہ من تعظیمہ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم وقد افردت مسئلۃ المولد ومایتعلق بھابالتالیف واعتنی بذٰلك کثیرمن العلماء فالفوافی ذٰلك مصنفات مشحونۃ بالادلّۃ والبراھین فلاحاجۃ لنا الی الاطالۃ بذٰلک، یعنی صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم سے حضور کی شب ولادت کی خوشی کرنا اور مولد شریف پڑھنا اور ذکر و لادت اقدس کے وقت کھڑا ہونا اور مجلس شریف میں حاضرین کو کھانا دینا اور ان کے سوا اور نیکی کی باتیں کہ مسلمانوں میں رائج ہیں کہ یہ سب نبی صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم سے ہیں اوریہ مسئلہ مجلس میلاد اوراس کے متعلقات کا ایساہے جس میں مستقل کتابیں تصنیف ہوئیں اوربکثرت علماء دین نے اس کا اہتمام فرمایا اوردلائل وبراہین سے بھری ہوئی کتابیں اس میں تالیف فرمائیں تو ہمیں اس مسئلہ میں طویل کلام کی حاجت نہیں، الدررالسنیہ فی الرد علی الوہابیہ دارالشفقۃ استانبول ترکیا صفحہ 18،حضور اعلی حضرت تحریر فرماتے ہیں کبھی مباح جیسے لذیذکھانے پینے اورکپڑوں میں وسعت کرنا جیساکہ علامہ مناوی نے شرح جامع صغیر میں تہذیب امام علامہ نووی سے نقل کیاتوان امور کاانکاروہی کرے گا جوبدعتی ہوگا، اس کی بات سننا نہ چاہئے بلکہ حاکم اسلام پرواجب ہے کہ اسے سزادے،فتاویٰ رضویہ جلد 26 صفحہ 514
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ
الجواب صحيح والمجیب نجیح فقیر محمد ابراهيم خان امجدی رضوی قادری عفی عنہ بلرام پوری
(۲۸) ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۱۴) دسمبر ٠٢٠٢ء بروز، دوشنبہ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں