شادی بیاہ میں مسجد کے مائک سے کھانا کھلانے و دیگر اعلان کرنےکا شرعی حکم ؟

 


اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

الـســــوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کوئی شادی بیاہ کے موقع پر مسجد کے مائک سے اعلان کرنا کھانا وغیرہ کے لیے یادیگر رسومات کے لیے کیسا ہے مدلل مفصل جواب عنایت فرمائیں

الســائل محمد عظمت علی بھاگلپوری 

_____________________________________

وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ

الجـــــوابــــــــــــ: بعون الملک الوہاب

 مسجد کا لاؤڈاسپیکر اذان اور دینی ضروریات کے لئے وقف ہوتا ہے، اس سے دیگر چیزوں یا اپنی ضروریات کے متعلق اعلان کرنا جائز نہیں ہے۔شادی بیاہ کے موقع پر مسجد کا مائک استعمال کرنا جائز نہیں جیساکہ فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے*اگر مسجد کا لاؤڈ سپیکر وقف ہے اور واقف نے بوقت وقت اس کی اجازت دی ہو تو اس سے موت کا اعلان کرنا یا میلاد شریف اور دیگر مجالس خیر میں استعمال کرایہ پر کرنا جائز ہے۔فتاویٰ رضویہ جلد ششم صفحہ ٣٥٢۔بہرصورت مجالس خیر کے علاوہ دیگر دنیاوی مجلسوں میں استعمال کی اجازت نہیں۔واقف کو یہ بھی معلوم تھا کہ اسے موت کا بھی اعلان ہوگا تو اگر اجازت نہ دی ہو اعلان کرنا جائز ہے* فتاوی فقیہ ملت جلد ٢ صفحہ ١٧٤۔یہاں خیال رہے مجلس خیر سے مراد صرف وہی محفل ہے  جس محفل میں اللہ اور اس کے رسول اور بزرگان دین کی بڑائی و عظمت بیان ہولہذا شادی بیاہ کے موقع پر مسجد کے مائک سے کھانا کھانے کا اعلان گمشدہ چیزوں کا اعلان یہ سخت منع ہے اور نا جائز ہے

وَاللّٰــــهُ تَعَـــالــٰی اَعـــلَمُ بِــالصَّــــوَاب

کتبـــــــــــــــــــــــــہ

فقیرمحمــــــــد محمــــــــد امــتـیـاز قـمـر الـقــادری رضـــوی الامجــــدی  صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی*مــدنـگـنـڈی بـلـیـابــرنــی  گــریـڈیــہ جـھـار کـھـنـڈ


 الـجـواب صـحـیــح فقیرمحمــــــــد اســـمــا عــیــل خــان الـقـــادری الرضـــــوی الامجــــدی عـفـی عــنـہ صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی*مقام دولـھـاپـور پـہـاڑی پـوسـٹ انـٹـیـاتـھـوک بـازار ضـلـــع گــونــڈہ یـــوپـــی

  الـجـواب صـحـیــح فقیر محمد ابراہیم خان قادری امجدی صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی بلرامپوری خطیب امام بھیونڈی  مہاراشٹر

 (٢٨)  شوال المکرم ۱۴۴۱؁ھ مطابق (٢١) جون ٠٢٠٢؁ء بروز  اتوار*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...