اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
السوال اگر کوئی شخص پرس میں کوئ تصویر رکھ کر نماز پڑھے تو اس کا کیا حکم ہے
الســائل محمد امتیاز رضوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ
الجـــــوابــــــــــــ:بعون الملک الوھاب اللھم ہدایت الحق بالصواب جیب میں یا پرس میں تصویر رکھ کر نماز ہوجائے گی مگر بلا ضرورت تصویر کھینچنے اور کھینچانے کی حرمت احادیث مشہورہ متواترہ سے ثابت ہے اور نصوص ممانعت کے ہوتے ہوئے بغیر عذر شرعی اس کے اباحت کی کوئی صورت نہیں بنتی ہے ضروری کاغذات مثلا ڈرائیونگ لائسنس آدھار کارڈ پہچان پتر پاسپورٹ اور پیسے وغیرہ میں جو تصویر بنی ہوتی ہے ان سب کو جیب یا پرس میں رکھ کر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں کیوں کہ ان سب چیزوں کو ساتھ رکھنے پر مجبور ہے اس لئیے اس کا کوئی اثر نماز پر نہیں ہوگا فتاوی یورپ صفحہ ۳۶۰ شبیر برادرز اردو بازار لاہور
وَاللّٰــــهُ تَعَـــالــٰی اَعـــلَمُ بِــالصَّــــوَاب
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوری عفی عنہ صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنوارنی منگلور کرناٹک الھند
الجواب صحیح والمجیب نجیح
فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری عفی عنہ خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر
(٢٥) رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ مطابق (١٩) مئی ٠٢٠٢ء بروز منگل

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں