جس دعا میں درودِ پاک نہ پڑھا جاۓ کیا وہ دعا گھر سے باہر نہیں جاتی

 


اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ
الســــــــــــــــوال کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا سوال ہے کہ جس دعا کے اول و آخر درودِ پاک نہ پڑھا جاۓ کیا وہ دعا گھر سے باہر نہیں جاتی ایسی کوئی روایت ہو تو مہربانی فرما کر جواب عنایت فرمائیں اور جس دعا کے اول آخر درود پاک پڑھا جاۓ اس دعا کی فضیلت بھی بتا دیں
المستفتی"محمد شفاعت رضا جموں و کشمر
_____________________________________
وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ
الجواب بــعون الملڪ الوالھاب ـــــــــــ گھر سے باہر نہیں جاتی یہ تحریر فقیر کی نظر سے اب تک نہ گزری ہاں یہ درست ہے جس دعا کے اول وآخر درودشریف ہو وہ رد نہیں ہوتی ((فتاویٰ رضویہ جلد ۷ صفحہ ٢۶)) اورہربار درودشریف پڑھے کیونکہ درودشریف سے بڑھ کر کوئی چیزمقبولیت کو حاصل کرنے والی نہیں ہے صلی ﷲ تعالٰی علی النبی الکریم وآلہٖ افضل الصلٰوۃ والتسلیم، اور کوشش کرے کہ دعامیں آنسو نکلیں کیونکہ یہ بھی قبولیت کی علامت ہے ((فتاویٰ رضویہ جلد٧ صفحہ ۶۴۹)) عن عمرَ بنِ الخطابِ قال : إن الدعاءَ موقوفٌ بينَ السماءِ والأرضِ، لا يَصْعَدُ منه شيءٌ حتى تُصَلِّيَ على نبيِّك صلى الله عليه وسلم ــــــــــــــ تـــرجمـہ: حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: دعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اوپر نہیں جاتی جب تک کہ تم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود سلام نہیں بھیج لیتے
((صحيح الترمذي؛٤٨٦))

وَالــلّٰـہُ اَعْــلَمُ بِـــاالصَّـــــوَابـْــــ
شـــــــــــرف قلــــــــــم فـقــیـر مـحــمـد امتـیـاز قــمـر رضــوی امـجـــدی عـفی عنــہ خـطیـب وامام رضــا نـگر گـینــرو بینـگا بــاد گــریڈیـہ جھـار کھنڈ

الجواب صحیح والمجیب نجیح: محمد اختر علی واجد القادری عفی عنہ،خادم شمس العلماء دار الافتاء و القضاء،جامعہ اسلامیہ میراروڈ ممبئی
*🗓 (۳) 👈 ماہ ربیع النور ۱۴۴۲ھ مطابق (۲۱) ستمبر ٠٢٠٢؁ء بروز 👈بدھ
*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...