اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
ایک سوال ہے کہ میں ایک میلادشریف کی محفل میں گیا تھا بعد اختتام کے قل شریف پڑھا جس میں وہاں کے امام صاحب نے پہلے آیتہ الکرسی پڑھی پھر ۔والٰھکم الٰہ واحد سے سبحان ربك رب العزه عما يصفون وسلام على المرسلين والحمد لله رب العالمین تک پڑھ کر دعا کی گٸی دعا کے بعد دوسرے ایک مولانا نے کہا کہ جیسے آپ نے پڑھا ھے ایسے قل شریف نہیں ھوتا بلکہ پہلے لایستوی پھر چارو قل پھر الحمد شریف ایسے پڑھنا چاہیئے تو امام صاحب نے کہا کہ لوگوں کو نیند آرہی ھے میں نے اس لئے پڑھدیا وقت کی نزاکت کو دیکھتے ھوے ۔مختصر ۔تو مولانا بولے ایسے نہی ھوتا ۔بلکہ بریلی کی کتابوں میں ایسے ہی لکھا ھے ۔جیسے اوپر بیان کیا گیا ۔یعنی لایستوی سے تو وہاں کہ امام صاحب نے کہا کے میں نے مختصر پڑھدیا وقت کی نزاکت کے سب ۔اور بلکہ ایسے بھی ھوجاے گا اور ان مولانا نے کہا کے آپ نے درود تاج بھی نہیں پڑھی بعد میں ان مولانا نے درود تاج بھی پڑھی یہاں تک کہ بیس منٹ تک اور درود تاج میں زبر زیر کی غلطیاں تھی یہاں تک کہ مارا ماری کا نمبر آچکا تھا تو براے کرم سبھی علماء سے میری گزارش ھے کہ پوری تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرماٸیں تاکہ جواب دینے میں آسانی ھو
الساٸل محمد سرفراز قادری ایم پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ
الجواب بــعون الملڪ الوالھاب
فاتحہ کامروجہ طریقہ یہ ہے کہ پہلے درودشریف عمومادرود رضویہ یاقادریہ تین بار پھر چاروں قل پھرسورہ فاتحہ پھر الم سےمفلحون تک پھر والھکم والہ واحدسے پوری آیت پھر ان رحمۃاللہ قریب من المحسنین پھر وماارسلناک پوری آیت پھر ماکان محمد پوری آیت پھر آیت درود پڑھ کر مذکورہ بالا دروشریف تین بار پڑھ کردونوں ہاتھوں کواٹھا کردعا کی جاتی اسی کو ایصال ثواب کہا جاتاہے اور بزرگوں کے لئے براہ تعظیم قل شریف اور نذر وفاتحہ کہاجاتاہےاس میں درود تاج اور لایستوی اصحاب النارواصحاب الجنۃ تاختم سورہ پڑھنا نہ فرض ہےنہ شرط ہے سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں کہ مسلمان کےانتقال کے بعد قرآن مجید کی تلاوت یاکلمہ شریف اور درود شریف کی قراءت اور دوسرے اعمال صالحہ یاکھانے کپڑےوغیرہ صدقہ کرنےکاجوثواب پہنچایا جاتاہے اسےعرف عام میں فاتحہ کہتے ہیں کیونکـہ اس میں سورہ فاتحہ پڑھی جاتی ہے(فتاویٰ رضویہ بحوالہ صراط الابرار صفحہ 75)صورت مسئولہ میں امام نے آیتہ الکرسی پڑھ کر ایصال ثواب کیا توفاتحہ تو ہوگئی
مگر آئندہ خیال رکھے کہ نیند کی نزاکت کابہانہ لےکر مروجہ طریقہ فاتحہ سے انحراف اور من مانی نہ کرے تاکہ لوگوں میں خلفشار پیدا نہ ہو اور عالم صاحب بھی اتنی بات کولے کر مارا ماری اور چھورا چھوری کاماحول برپا نہ کرے
واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم
کتبـــــبہ فقیر ابوالاحسان قادری رضوی غفرلہ مہاراشٹر
الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد اسماعیل خان القادری الرضوی الامجدی صاحب قبلہ مدظلـہ العـالی والنورانـی مقام دولھاپور پہاڑی پوسٹ انٹیا تھوڪ بازار ضلع گونڈہ یوپی
(۲۰) ماہ ربیع النور ۱۴۴۲ھ مطابق (۷) ستمبر ٠٢٠٢ء بروز سنیچر

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں