السلام و علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
السوال، کیا فرماتے ہیں علمائے دین دین کہ ایک لڑکا جومادر زاد نابینا اور مفلوج تھا حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت نے اس لڑکے کوحکمًا فرمایا قم باذن ﷲ معافی اور وہ لڑکا سلامتی کے ساتھ کھڑا ہو گیا کیا یہ درست ہے حوالہ کے ساتھ تحریر فرمائیں
سائلہ رضویہ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
یہ درست اور صحیح ہے حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے بارگاہ میں ایک بزرگ تشریف لائے اور انہوں نے عرض کی اے آقا (غوث اعظم) آپ کے جدّامجد رسول ﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو دعوت دے اس کی دعوت قبول کی جائے، لو میں آپ کو اپنے گھرکے لئے دعوت دیتا ہوں تو آپ نے فرمایا اگر مجھے اجازت ملی توآؤں گا، یہ فرما کر آپ نے کچھ دیرسرمبارك کوجھکایا پھرفرمایا میں آرہاہوں آپ گھوڑے پرسوار ہوئے شیخ علی ہیتی نے دایاں رکاب اور میں نے بایاں رکاب پکڑا، حتی کہ ہم سب اس شیخ کے گھرپہنچے تووہاں پر بغداد کے مشائخ اور علما اور خاص لوگ موجودتھے دسترخوان بچھایاگیا جس پرمختلف قسم کی نعمتیں موجودتھیں اور ایك بھاری بوجھل تابوت کودس آدمی اٹھائے ہوئے لائے جواُوپر سے ڈھانپا ہواتھا وہ دسترخوان کے قریب ایك طرف رکھ دیاگیا، اس کے بعد صاحب خانہ شیخ نے کھاناکھانے کوکہا تو حضرت غوث اعظم نے سرمبارك جھکایانہ خود کھانا تناول فرمایا اور نہ ہی ہمیں کھانے کی اجازت دی، اور کسی نے بھی نہ کھایا جبکہ تمام اہل مجلس ایسے خاموش سرجھکائے ہوئے تھے جیسے کہ ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں حضرت نے مجھے اور شیخ علی ہیتی کو اشارہ فرمایا کہ اس تابوت کو میرے سامنے لاؤ، وہ بھاری تابوت ہم نے اٹھاکر آپ کے سامنے رکھ دیا پھر آپ نے فرمایا اس پرسے کپڑا ہٹاؤ، جب ہم نے دیکھا وہ اس شخص کا لڑکاتھا جومادر زاد نابینا اور مفلوج تھا تو حضرت نے اس لڑکے کوحکمًا فرمایا قم باذن ﷲ معافی ﷲ کے حکم سے کھڑے ہوجاؤ عافیت والے ہوکر وہ لڑکا فورًا تندرست حالت میں کھڑاہوگیا جیسا کہ اسے کوئی تکلیف ہی نہ تھی، فتاویٰ رضویہ جلد٧ صفحہ ٦٠١
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ
الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیرمحمد اسماعیل خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ گونڈہ پوپی
الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ بلرام پوری
(۱۲) ماہ ربیع الثانی ۱۴۴۲ھ مطابق (۲۸) ستمبر ٠٢٠٢ء بروز سنیچر

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں