انــسان کا پہلا رشتـــہ کون ہے اور کہاں سے شـروع ہے؟



اَلسَّــلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتـُــہ اللّٰہِ وَبَـرْکَـاتُـہْ

السوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں انسان کا پہلا رشتہ کون ہے اور کہاں سے شروع ہے مدلل جواب شریعت کی روشنی میں نوازیں کرم ہوگا

المستفتی، افتخار حسین بریلی شریف

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

 وَعَلَیْکُمْ اَلسَّــلاَمُ وَرَحْمَتُہ اللّٰہِ وَبَـرْکَاتُـہْ

الجواب بــعون الملڪ الوالھاب

فقـیہ اعظم ہند حضرت مولانا مفتی محمد شـریف الحق امجـدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں، حضرت آدم علیہ السلام و حضرت حَوَّا آپس میں اجنبی تھے عقد نکاح ہی کی بدولت رشتہ زوجیت میں منسلک ہوئے اس طرح پہلا عقد عقد نکاح ہوا پہلا رشتہ جو وجود میں آیا وہ زن و شوہر کا ہے، نزہتہ القاری جلد ٥ صفحة ٢٧٥، لہذااس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ پہلارشتہ میاں بیوی کاہےاوراس کی ابتدا ابوالبشرحضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حوارضی اللہ تعالیٰ عنہاسےہے


واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد امتیازقمر امجدیؔ عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ


الجواب صحیح والمجیب نجیح

فقیر محمد ابراہیم خان امجدی عفی عنہ 

  (۲۰)  ماہ محرم الحرام مبارڪ ہو۔۱۴۴۲ھ مطابق (۹) ستمبر ٠٢٠٢؁ء بروز بدھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...