سید صاحب کی بیوی کو زکوۃ دینا کیسا ہے جبکہ بیوی سید نہیں؟

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سید صاحب کی بیوی کو زکوۃ دینا کیسا ہے جبکہ بیوی سید نہیں ہے بحوالہ جواب عنایت کریں


المستفتی کنیز مصطفیٰ ﷺ


وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

سید صاحب کی بیوی جو سید نہیں ہے اگر وہ مالک نصاب سے خالی ہیں تو زکات لے سکتی ہیں اور اسے دے سکتے ہیں یہاں تک کہ کسی کی بیوی سید ہے پر شوہر سید نہیں اور ان سے جو اولادیں ہوں اگر وہ فقیر ہو تو وہ بھی زکوۃ لے سکتا ہے ۔خصوصًا سیدوں کی شان اسلام میں بہت اعلیٰ ہے کہ غنی عامل زکوۃ سے اجرت لے سکتا ہے مگر یہ حضرات تو کیا ان کا زر خرید غلام یہ اجرت بھی نہیں لے سکتا۔اس سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جو آج کل سیدوں کو زکوۃ کھانا جائزکرنے کی دھن میں ہیں،سادات کو زکوۃ لینا ہرگز جائزنہیں۔

مراۃالمناجیح جلد سوم حدیث 57


البتہ جب وہ سید نہیں تو زکوٰة لے سکتی ھے جبکہ حاجت مند ہو 

یعنی مالک نصاب نہ ہو 

کیونکہ ممانعت  فقط سادات کرام کے حق میں ھے


یہاں تک کہ اگر  کوٸ عورت سید ہے اور شوہر سید نہیں تو ان سے جو اولاد پیدا ہو اگر وہ فقیر ہو تو اسکو بھی دینے میں حرج نہیں کیونکہ نسب باپ سے چلتا ھے بیوی سے نہیں 


کما فی الرضویة ج 4 کتاب الزکوٰة رضا اکیڈمی ممبٸ


اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے

اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ الْعٰمِلِیْنَ عَلَیْهَا وَ الْمُؤَلَّفَةِ قُلُوْبُهُمْ وَ فِی الرِّقَابِ وَ الْغٰرِمِیْنَ وَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِؕ-

 زکوٰۃ تو انہيں لوگوں کے لئے ہے محتاج اور نرے نادار اور جو اسے تحصيل کرکے لائيں اور جن کے دلوں کو اسلام سے الفت دی جائے اور گردنيں چھوڑانے ميں اور قرضداروں کو اوراللہ کی راہ ميں اور مسافر کو ۔۔     

ترجمہ کنزالايمان:(التوبۃ:9/ 60/

واللہ اعلم بالصواب


فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ گریڈیہ جھارکھنڈ 25/5/2021/


الجواب صحیح فقیر محمد مشاہد رضا حشمتی عفی عنہ


اعلی حضرت زندہ باد گروپ

_________________________________

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Amjadi group

لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

  لاش ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟ اگر کسی کا لاش ٹکرا ٹکرا ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا چاہیے یا نہیں؟  سائل: رونق اختر ثقافی ...