اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الســــوال حضرت ایک شخص ہے جو اپنے آپ کو حنفی کہتا ہےلیکن وہ کسی بھی بزرگان دین کو نہیں مانتا ہے یہاں تک کہ سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ کو بھی نہیں اور سرکار اعلیٰ حضرت کے عقائد ونظریات کو بھی نہیں مانتا ہے تو کیا وہ اسلام سے خارج ہے جواب عنایت فرما دیجئے عین و نوازش ہوگی ساتھ میں دلیل بھی دے دیجئے
نوشاد عالم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
کس بھی ولی اللہ کو نہ ماننے والا
منکرگمراہ ہے
لیکن جو اپنے آپ کو ہم حنفی کہتے ہیں اور کسی بھی اولیاء اللہ کو نہیں مانتے وہ ضرور دیوبندی مرتد ہے اور دیوبندی اپنے آپ کو حنفی کہتے ہیں مگر کسی بھی بزرگان دین کو نہیں مانتے۔وہابیوں کی طرح یہ بھی کافر ہے
اعلی حضرت کے عقائد و نظریات کو نا ماننے والا امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کے عقائد و نظریات کو یقینا ماننے والا نہیں ہے چونکہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان رضی اللہ تعالی عنہ کے عقائد و نظریات وہی ہیں جو امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کے عقائد و نظریات تھے لہذا ایسا شخص امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کا مقلد ہو ہی نہیں سکتا وہ اپنے آپ کو صرف نام کا حنفی کہلاتا ہے اور حقیقت میں وہ حنفی ہو ہی نہیں سکتا
لہذا جو شخص اعلی حضرت اور تمام بزرگان دین کو نہ مانے اور اپنے آپ کو حنفی کہے تو یقیناً وہ دور حاضر کے دیابنہ کے قوم میں سے ہوگا
جو اپنے آپ کوحنفی کہتے ہیں اورتمام بزرگان دین خصوصاً اعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان کو نہیں مانتے
البتہ حنفی اسے کہتے ہیں جو امام اعظم ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کے نظریات و فکریات و عقاٸد کو سچے دل سے مانتا ہو
جس میں ولی اللہ کو ماننا بھی ھے “اب جوکہ ولی اللہ کو ماننے کے بجاۓ انکار کرے وہ حنفی نہیں بلکہ گمراہ و بد دین ھے
اور جبکہ وہ کسی بھی ولی کونہیں مانتا تو یقینا وہ نفس ولایت کا منکر ہوا اور نفس ولایت کا انکار کفر ھے
کیونکہ اس کا ثبوت نصوص قطعیہ سے ھے
اس لیۓ ایسا شخص گمراہ و بددین بلکہ کافر و مرتد ھے
دارالعلوم دیوبند سے فتویٰ لکھا گیا
حنفی ہونے کے ساتھ نہ دیوبندی ہو اور نہ بریلوی ، اگر اس کے عقائد وفکار جمہور علمائے اہل سنت کے موافق ہوں تو وہ اکابر علماء دیوبند ہی کے طریق پر ہوا، دیوبندی کوئی مستقل مسلک نہیں ہے
دارالعلوم دیوبند
فتاوی شارح بخاری میں ہے
تبلیغی جماعت کے سارے افراد وہابی دیوبندی ہیں وہابی دیوبندی شان الوہیت ورسالت میں گستاخی کرنے کی وجہ سے کافر مرتد ہیں
فتاویٰ شارح بخاری جلد سوم صفحہ ٢٦
حضرت ابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے : ’’جو میرے کسی ولی سے دشمنی کرے ، میرا اُس کے ساتھ اعلانِ جنگ ہے
بخاری ، کتاب الرقاق ، باب التواضع ، ۴ / ۲۴۸ ، حدیث : ۶۵۰۲ ۔
واللہ اعلم بالصواب
کتـــــــــــــــــــــبہ
فقیر محمد امتیاز قمر رضوی امجدی عفی عنہ خطیب وامام رضا نگر گینرو بینگا باد گریڈیہ جھار کھنڈ
الجواب صحیح والمجیب نجیح
فقیر محمد اختر علی واجد القادری عفی عنہ، خادم شمس العلماءدار الافتاء و القضاء،جامعہ اسلامیہ میراروڈ ممبئی
الجواب صحیح والمجیب نجیح
فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری عفی عنہ خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر
ماہ ربیع النور۹. ۱۴۴۲ھ مطابق ۲۷ ستمبر ۲۰۲۰ بروز منگل

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں