السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضرت میرا سوال یہ ہے کہ زید کہتا ہے کہ جو چیز ایصال ثواب کے لئے پکائی جاۓ وہ جب تک فاتحہ نہ ہو جائے کھا نہیں سکتے جب کہ بکر کہتا ہے کہ جتنے میں فاتحہ دلانا ہے اتنا نکال کر الگ رکھ لو اور باقی کھا سکتے ہیں تو حضرت اسکا مدلل جواب عنایت فرمائیں اگر ہو سکے تو حوالہ دیں مہربانی ہوگی
سائل محمد رضا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
فاتحہ والی چیز متبرک ہے اس لیے فاتحہ سے پہلے اس کو احتراماً نہیں کھاتے ہاں اگر کوئی الگ کرکے کھالے تو حرج نہیں جیسے فاتحہ والی چیز متبرک کو جتنا فاتحہ دلانا ہے الگ کر کے رکھ لیاتو باقی اب کھانے میں حرج نہیں
فاتحہ کے لئے جو کھانا تیار کیا جاتا اس میں جتنے پر فاتحہ دلایا جاتا ہے اتنا متبرک ہوتا ہے اور اتنا ہی کا ثواب ملتا ہے لہذا جتنے پر فاتحہ دلایا جاتا ہے اس کا احترام ضروری ہے اور باقی کھانے کا بھی احترام کرنا چاہیے کسی عام مسلمان کے ایصال ثواب کے لیے لوگوں کو کھانے کی دعوت دیکر جو کھانا تیار کیا جاتا ہے تو اس میں سے جتنے پر فاتحہ دلایا جاتا ہے اتنا ہی متبرک ہوتا ہے
فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول صفحہ ٢٨٦
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتــــــــبہ فقیر محمد امتیازقمر رضوی امجدی مقام مدنگنڈی گریڈیہ جھارکھنڈ انڈیا
الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیرمحمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرام پوری عفی عنہ خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر (۱۹) ماہ ربیع النور ۱۴۴۲ھ مطابق (۶) ستمبر ٠٢٠٢ء بروز جمعہ
____________________________________________

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں